کےا ن لےگ نے آئی اےم اےف معاہدہ کبھی پارلےمنٹ مےں پےش کےا ؟ ماروی مےمن

  • ن لیگی رہنما نے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کے مطالبے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کھری کھری سنا دیں
  • کوئی بلاول بھٹو کو اقتصادی مذاکرات سے متعلق سکھا سکتا ہے؟ ،شکر کی قیمتیں بڑھنا اچھا ہے کیونکہ شکر کینسر کے مترادف ہے، ٹویٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدے کی منظوری قومی اسمبلی سے نہ لی گئی تو عوام بھی اس کو قبول نہیں کریں گے۔اسی متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے کبھی آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور کروایا؟۔کیا ن لیگ نے معاہدے سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی؟۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ماوری میمن کا کہنا تھا کہ کوئی بلاول بھٹو کو اقتصادی مذاکرات سے متعلق سکھا سکتا ہے؟،ن لیگ کا آخری وزیر خزانہ فیورٹ تھا اب شہباز شریف کا فیورٹ ہے۔پی ٹی آئی اس پر متفق کیوں ہوئی اگر وہ سمجھتی تھی کہ ہم چورتھے۔ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ شکر کی قیمتیں بڑھنا اچھا ہے کیونکہ شکر کینسر کے برابر ہے۔بطور ملک ہمارے پاس جتنی شکر کم ہو گی اتنی صحت بہتر ہو گی۔تلخ ہے لیکن یہی حقیقت ہے۔

Scroll To Top