پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ، کوئی جارحانہ عزائم نہیں ، شاہ محمود قریشی

  • پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں ، 18 جولائی کو ٹوکیو میں اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے، جاپانی صنعتکار پاکستان کی سستی افرادی قوت اور خام مال سے فائدہ اٹھائیں
  • جاپان کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی ،منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیرخارجہ کی دورے کے اختتام پر گفتگو

ٹوکیو (صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے،ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں بلکہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں،جاپان کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیدی، 18 جولائی کو ٹوکیو میں اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 7 سال بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیرخارجہ نے جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی اصلاحات پربریفنگ دی جبکہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے، ہم نے انہیں اپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی ہے اور جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پر بات ہوئی ، 18 جولائی کو ٹوکیو میں اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے،جاپان اپنی صنعتوں کو دوسرے خطوں میں منتقل کرنا چاہتا ہے، جاپانی صنعتکار پاکستان کی سستی افرادی قوت اور خام مال سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثرہورہی ہے، جاپان ہماری 20 کروڑآبادی کی فوڈ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے، جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی جبکہ جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی

Scroll To Top