بہت خوب صافی صاحب !

وہ جو خود کو کہتے تو پاکستانی ہیں مگر اس نظریے کے شدید مخالف ہیں جو قیامِ پاکستان کا باعث بنا۔۔۔ وہ ایک خاص بیانیہ پاک فوج کے بارے میں رکھتے ہیں۔۔۔
یہ بیانیہ گزشتہ دنوں میں نے ایک ایسے چینل پرسناجو ایک محب وطن سوچ کا علمبردار شمار ہوتا ہے۔۔۔ میں اس چینل کو ارشاد عارف صاحب کی وجہ سے پسند بھی کرتا ہوں اور دیکھتا بھی ہوں ۔۔۔ میری مراد 92نیوز سے ہے۔۔۔
اس چینل پر سلیم صافی کا چہرہ دیکھ کر مجھے دھچکاسالگا۔۔۔ یہ صاحب جس سوچ کے حامل ہیںوہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔۔ میں ان پر ” خاد“ یا ” را“ کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام تو نہیں لگاﺅں گا مگر پاکستان میں جو تجزیہ کار بھی پاک فوج کو بالواسطہ طور پر یا بلاواسطہ طور پر ” ہدفِ تنقیدو تضحیک“ بناتا ہے وہ ” فی سبیل اللہ “ ایسا نہیںکرتا۔۔۔
سلیم صافی نے متذکرہ پروگرام میں ایک خاتون اینکرپرسن کے ” پھینکے گئے “ Leadingسوال کے جواب میں فرمایا۔۔۔ ”یہ جو نوازشریف ¾ آصف علی زرداری اور عمران خان وغیرہ ہیں یہ سب ان پوشیدہ قوتوں کی دریافت ہوتے ہیں جو ہمیشہ اقتدار سے چمٹی رہی ہیں۔۔۔ ان سیاست دنوں میں کوئی فرق نہیں۔۔۔“
سلیم صافی کا یہ بیانیہ دو ” مقاصد“ پورے کرتاہے۔۔۔ ایک تو فوج پر وہ الزام عائد ہوجاتا ہے جو نوازشریف اپنے دفاع میں لگاتے رہے ہیں۔۔۔ اور دوسرا یہ کہ زبان کی ایک ہی جنبش کے ساتھ موصوف نے عمران خان کو ملک کے امیر ترین اصحاب یعنی زرداری صاحب اور نوازشریف صاحب کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔۔۔
بہت خوب صافی صاحب۔۔۔
ذرا یہ تو بتائیں صافی صاحب کہ عمران خان نے اپنے اثاثے کہاں چھپا کر رکھے ہیں۔۔۔!

Scroll To Top