ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی جلدسامنے آجائےگی،شہزاد اکبر

  • خواتین کے نام پرجب منی لانڈرنگ کی جائے گی تو ان سے تحقیقات توہوں گی، دبئی کے جعلی اکاو¿نٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا
  • کرپٹ مافیا کے گردگھیراتنگ کرنے کیلئے ملک کے ہرفرد کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی، خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے پھر تحقیقات توہوں گی، دبئی کے جعلی اکاو¿نٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اتوار کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نوٹس بھجوا کراپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے۔مائیں، بہنیں سب کی قابل احترام ہیں۔ نیب نوٹس بھجوا کر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔ خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے ہیں پھر تحقیقات توہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارکے لیے جعلسازی کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی کے جعلی اکاو¿نٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کیلئے ہرکسی کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

Scroll To Top