شہریوں کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہیں،محمو خان

  • پشاور شہر کے بنیادی مراکز صحت اور چھوٹے ہسپتالوں کو ضروری طبی سہولیات سے جلد از جلد آراستہ کرنے کی ہدایت
  • شہر میں بنیادی مراکز صحت کی آپریشنل کارکردگی کی بہتری کیلئے فنڈز کا بروقت اجراءاور بنیادی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور شہر کے بنیادی مراکز صحت اور چھوٹے ہسپتالوں کو طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی صحت کے سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ طبی مراکز شہریوں کو صحت کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنےوالی پہلی سیڑھیاں ہیں لہٰذا ان کی زیادہ فعالیت بنیادی ہیلتھ کیئر کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں پشاور شہر کیلئے ہیلتھ پلان کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ ، وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی افتخار درانی،وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادر خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور شہر کے بنیادی مراکز صحت کی بہتری اور زیادہ فعالیت کے حوالے سے مجوزہ تفصیلی پلان سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں بنیادی مراکز صحت کی آپریشنل کارکردگی کی بہتری کیلئے بروقت فنڈ کا اجراءاور ماہانہ بنیادوں پر ادویات کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتالوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے فعال مانیٹرنگ ضروری ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیساتھ ماہانہ بنیادوں پر ان طبی اداروں کی میٹنگز کا انعقاددرکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ پلان کے ذریعے بنیادی مراکز صحت کو شہریوں کیلئے بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرنے کا قابل بنایا جاسکے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر صحت کے بہترین سہولیات فراہم کرناہے اور شہر میں بی ایچ یوز کی فعالت اور مضبوط کرنے کیلئے مجوزہ ہیلتھ پلان انتہائی کار آمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر سمیت پورے صوبے کے ہسپتالوں اور چھوٹے مراکز صحت کو بہتر کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر جگہ پر میسر ہوں۔

Scroll To Top