شریف فیملی کی سیاست پاکستان میں، اولاد اور مال باہر ہیں، فواد چوہدری

  • لگتا ہے بڑے میاں صاحب کا جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد ختم ہوگیا ہے،شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں
  • اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں،دعا ہے کہ وہ بھی لندن میں بیمار نہ ہوجائیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں، بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے، شریف فیملی کی سیاست پاکستان میں اولاد اور مال با ہیں ۔جمعرات کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عام قیدی سوچتے ہیں کہ اگر وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے۔انہوںنے کہاکہ عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک جانے کی اجازت نہیں اور یہ لندن کی سیریں کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں،دعا ہے کہ وہ لندن میں بیمار نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقتدار سے محرومی کا انجانہ درد ہے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کے نشے کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کی سیاست پاکستان میں لیکن اولاد اور مال باہر ہیں۔

Scroll To Top