اپنے شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

  • لوگ پوچھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی، ہمارے شہدا اور غازی ہی اصل ہیروز ہیں، ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کا مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف
  • شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد،35 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری جبکہ 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا،اقوام متحدہ کے یو این میڈلز پانچ شہدا کے اہلخانہ نے وصول کئے

راولپنڈی(الاخبارنیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ۔تقریب کے دوران 35 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا،آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے تعاون، جرات کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی، ہمارے شہدا اور غازی ہی اصل ہیروز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے یو این میڈل پانچ شہدا کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی نے اس موقع پر کہا کہ شہدا کی بے لوث قربانیوں کی نتیجے میں امن و استحکام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لئے اپنی جان وار دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Scroll To Top