اینڈی مرے کی عالمی نمبرایک کی جانب پیش قدمی

اینڈی مرے نے سیزن میں 78 ویں میچ میں کامیابی حاصل کرکے ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا—فوٹو: اے پی

برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے، ویانا اوپن کے فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی جو ولفریڈ ٹی سونگا کو شکست دے کر عالمی نمبر ایک پوزیشن کے قریب پہنچ گئے۔

اینڈی مرے نے ویانا اوپن کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جو ولفریڈ ٹی سونگا کو 3-6، 6-7(6-8) سے شکست دے دی۔

برطانوی اسٹار سال کے آخر تک عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کی پوزیشن کو چھیننے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ٹی سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر مسلسل تیسرا ٹائٹل حاصل کیا اور عالمی نمبر ایک کی پوزیشن کے مزید قریب آگئے۔

مرے نے ٹی سونگا کو پہلے سیٹ میں باآسانی شکست دی تھی تاہم دوسرے سیٹ میں انھیں حریف کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کے باعث سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اینڈے مرے نے حال ہی میں بیجنگ اوپن اور شنگھائی اوپن میں کامیابی کے ساتھ درجہ بندی میں جوکووچ کی برتری کو کم کی تھی۔

یہ ان کے سال میں 78 ویں کامیابی تھی جبکہ سیزن میں ساتواں ٹائٹل حاصل کرلیا جو ان کی کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔

لندن میں سیزن کے آخری ٹائٹل اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے قبل اگر اینڈی مرے پیرس ماسٹرز میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ درجہ بندی میں جوکووچ کی حکمرانی کو ختم کرسکتے ہیں۔

عالمی نمبرایک جوکووچ اور نمبر دو اینڈی مرے کے درمیان 415 پوائنٹس کا فرق ہے جبکہ پیرس ماسٹرز دونوں کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے۔

Scroll To Top