بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن چل نکلا،اُرمیلا نے کشمیری تاجر محسن میر سے خفیہ تقریب میں شادی کر لی

سرینگر، ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان تاجر محسن اختر میر کے ساتھ شادی کی ہے ۔ ارمیلا نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی ہے ۔ بالی ووڈ ببل ڈاٹ کام کے مطابق بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن چل نکلا ہے ، پہلے پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں خفیہ تقریب میں شادی کی اور اب ارمیلا نے شادی کر لی ہے ۔ ارمیلا کی پی آر ایجنسی نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔
محسن اختر میر کشمیر ی تاجر اور ماڈل ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ارمیلا اور محسن کے صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے ۔

Scroll To Top