ہانگ کانگ، ذوہاﺅ مکاﺅ پل دنیا بھر کیلئے چینی تعمیرات کا شاہکار ہے:۔

  • (خصوصی رپورٹ):

۔ چین کے تعمیراتی شاہکار 55کلومیٹر طویل ہانگ کانگ، ژوہاﺅ اور مکاﺅ پل کو گزشتہ تعمیر کیا گیا یہ پل تعمیراتی انفرسٹرکچر اور ڈیزائن کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے عالمی سطع پر جدید تعمیرات کے حوالے سے خصوصی توجہ حاصل کیئے ہوئے ہے، یہ پچپن کلومیٹر طویل جدید انفراسٹرکچر تعمیرات کے حوالے سے کسی عجعوبے اوتعمیراتی شاہکار سے کم نہیں ہے اور اس پل کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی جدید تعمیرات کے حوالے سے معیار اور افادیت کے حوالے سے بین الاقوامی کمپنیز چینی انفرا سٹرکچر تعمیرات کے اسٹینڈرڈ کی گرویدہ ہو چکی ہیں ۔اس پل کی تعمیر میں خصوصی طور پر تمام معیار اور عوامل چینی ساختہ ہیں ، اس حوالے سے13ویں نیشنل کمیٹی برائے چاینئز پیپلز پولیٹکل مشاورتی کانفرنس کے رکن سﺅ کانقی نے رواں سال کے حوالے سے منعقدہ چین کی ایڈوائزری باڈی کے اجلاس کی افتتاحی تقریب پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ ژوہائی مکاﺅ پل کی تعمیر کے حوالے سے تمام معیار چین میں مقامی سطع پر یقینی بنائے گئے ہیں اور اس پل کی تعمیر نے عالمی سطع پر انفراسٹرکچر تعمیرات کے حوالے سے چینی معیار ات کو اجاگر کیا ہے۔ سﺅ کانقی اس پل کی تعمیر کے حوالے سے قائم اتھارٹی کے چیف انجینئر بھی تھے انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان پل کی تعمیر کے حوالے سے مختلف نوعیت کے 61عوامل کے اعلی ترین معیار کو اس پل کی تعمیر میں یقینی بنایا گیا ہے۔ اس ضمن میں اگر ان دستاویزی معییارات کا حجم اکھٹا کیا جائے تو ایک میٹر سے طویل ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ چین نے اس عظیم الشان پل کی تعمیر سے جدید تعمیراتی انفر اسٹکچر کی تاریخ میں ایک اہم ترین باب کا اضافہ کیا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو آج چین بیرونی دنیا کو درامد بھی کر ہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر کے حوالے سے ڈینمارک اور جرمنی کے ماہرین جو سمندر کے نیچے اٹھارہ کلومیٹر طویل سرنگ کے کھدائی کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں وہ اس پل کی تعمیر کے حوالے سے اس پل کی تعمیر کے خصوصی کام کے معیار اور کوالٹی چیک کے حوالے سے چار سے پانچ مرتبہ چین آئے اور خود اس عظیم پل کی تعمیر کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا اور تکینکی حوالے سے مختلف باہمی عوامل پر اک دوسرے کیساتھ ماہرانہ عوامل کا تبادلہ کیا، اسی طرح سے امریکی تعمیراتی فرم چیساپیکی بے برج اتھارٹی جس نے 1970میں چیسپیکی نے برج تعمیر کیا تھا ان کی جانب سے بھی چین کے اس عظیم الشان پل کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ کیونکہ یہ امریکی تعمیراتی فرم بھی امریکہ میں اس پرانے پل کیساتھ ایک نئے پل کی تعمیر کے حوالے سے کوشاں ہیں اس ضمن میں یہ فرم چین کے اس تعمیراتی انفر اسٹکچر کو دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر چین آئی۔ اس پل کو دیکھنے کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ چین کے مقابلے میں انکی تعمیراتی صلاحیتیں بہت پرانی ہو چکی ہیں ۔اسی طرح سے سمندر پر بڑے اسٹیل بریجز بنانے کے حوالے سے مشہورو معروف کمپنیز دنیا بھر سے بالخصوص جرمنی ، سربیا اور ناروے کی تعمیراتی فرمز نے چین کی انٹر پراسئز کیساتھ اس جدید تعمیراتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے بہت سے معاہدات کیئے ہیں تاکہ اس تکینیکی مہارت کو وہ اپنے ممالک میں استعمال کر سکیں اس حوالےسے سﺅ نے کہا کہ انکی تعمیراتی انٹر پرائسز اس جدید ٹیکنالوجی کو دیگر ممالک کو درامد کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کی انٹر پراسئز کیساتھ تعاون ک ررہی اور اس حوالے سے انہیں دنیا بھر سے تعمیراتی کنٹریکٹ بھی حاصل ہو رہے ہیں ۔ سﺅ نے کہا کہ انکے لیے یہ امر بہت قابلِ فخر ہے کہ دنیا کی بین الاقوامی ٹنل اینڈزیرِ زمین ایسوسی ایشن نے انکے ساتھ باہمی تعاون کیلئے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہیں توقع ہے کہ وہ عالمی سطع پر چین کے تعمیراتی انفراسٹرکچر معیار کو بیرونی دنیا کے ساتھ کامیابی سے متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس حوالے سے سﺅ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں چینی معیار اور اسٹینڈرڈز کیمطابق دنیا بھر مین ایسی تعمیرات تعمیر کی جائیگیں اور دنیا چین کی تعمیرات کی معترف ہوگی۔۔۔۔

Scroll To Top