تمام ادارے ایک پیج پر ہیں: سول ملٹری تعلقات مثالی ہیں ، فواد چوہدری

  • وزیر اعظم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے
  • پاکستانی میڈیا کو بھارتی انتخابات کی کوریج کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطوں کی زمہ داری دی ہے ، حکومت پاکستان نے پاکستانی میڈیا کی بھارتی انتخابات کی کوریج کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھنے کا اعلان بھی کیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدھ کی شام وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ہمراہ اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تصدیق کردی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں، سندھ میں علاج کی پیشکش نہ دی جائے ۔ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج نواز شریف برداشت نہیں کر پائیں گے سندھ کے ہسپتالوں سے بہتر ہے کہ علاج ہی نہ کروائیں ۔پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے اور جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے شروع کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمانتیں ضبط کروانے والوں کو جیلمیں ڈالیں پنجاب بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں نئے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیے جائیں گے۔ ارشد خان بورڈ کے چئیرمین اور ایم ڈی نہیں ہوں گے ۔ارشد خان نے ایم ڈی پی ٹی وی کے لیے درخواست بھی نہیں دی ، فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اس وقت مثالی ہیں ۔خوش قسمتی سے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے ۔ فاٹا انضمام نیشنل ایکشن پلان کی بڑی کامیابی ہے ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔جون تک ایف اے ٹی ایف کے ستر فیصد شرائط پوری کر دی جائیں گی۔ توقع ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرے گے ۔ وزیر اعظم نے شاہ محمود قریشی کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطوں کی زمہ داری دی ہے ، فواد چوہدری افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت بننے جا رہی ہے ۔وزیر اعظم جمعرات کو نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں پانچ ممالک کے شہریوں کو ای ویزا پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔ 170 ممالک کو ای ویزا ، 90 ممالک کو بزنس اور 55 کو آن ارائیول ویزا کی سہولت ملے گی ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارتی انتخابات کی کوریج کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کی کوریج کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں

Scroll To Top