چین 2019میں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک ممالک میں 2لاکھ پانڈا پارسلز تقسیم کریگا۔

(خصوصی رپورٹ):۔ چایئنیز فاﺅنڈیشن برائے انسدادِ غربت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ چین کی غربت کے خاتمے کے حوالے سے قائم فاﺅنڈیشن نے کہا کہ رواں سال2019میں پانڈا پارسلز جو پانڈا کی تھیم سے متعلق کیئر بیگس شامل ہیں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک ممالک میں دو لاکھ بیگس تحفتا بھیجے جائیں گے۔ ادس حوالے سے چین کی انسدادِ غربت فاﺅنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ پانڈا تھیم کیئر بیگس میں مختلف نوعیت کی 105آئٹمز شامل کی گئی ہیں جن میں بچوں کے کھلونے، بیگس، سٹیشنری ست متعلق آئٹمز، اور روزمرہ کی مروجہ اشیاءشامل ہیں اس کے علاوہ ان تھیم بیگس میں پانڈا پرنٹ کے بیگس اور خوبصورت اینویلپ ہیں جن میں ان آئٹمز کو پیک کیا گیا ہے۔ اس کی ساتھ ساتھ ان بیگس کو جن جن ممالک میں بھیجا جائے گا ان ممالک کے حوالے سے مختلف خصوصیات کے ڈئزاین خصوصی طور پر تیار کیئے گئے ہیں تاکہ ایک باہمی یگانگت اور باہمی آہنگی کے پیغام دو طرفہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔ پانڈا پارسلز کی ترسیل اور خوبصورت پیکجز کے حوالے سے چین کی فاﺅنڈیشن برائے انسدادِ غربت نے واضح کیا کہ فاﺅنڈیشن کی جانب سے یہ لائحہ عمل اس مقصدِ نظر کیساتھ لاگو کیا گیا ہے کہ تاکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک ممالک کے مابین بچوں کی سطع پر پرائمری ایجوکیشن کی ترویج حاصل ہو اور بچوں کو چینی تجربات کی مدد سے تعلیم کے حوالے سے ہم آہنگی کی فضا قائم کی جا سکے، اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک ممالک کے بچوں کے مابین پرائمری ایجوکیشن کو اجاگر کیا جا سکے اور اس سطع پر بچوں کو چین دوستی اور پانڈا دوستی سے روشناس کروایا جا سکے اور مستقبل میں ایک دوستانہ ماحول مرتب ہوسکے۔ اور بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کو مستقبل میں ایک مضبوط اور پائیدار تعلق میں تبدیل کیا جا سکے۔ گزشتہ سال2018میں چین کی فاﺅنڈڈیشن برائے انسدادِ غربت کی جانب سے 50,000پانڈا تھیم کیئر بیگس مختلف ممالک بشمول کمبوڈیا، نیپال، نمیبیا اور میانمر میں تقسیم کیئے گئے تھے ، اس طرح سے اس عمل کو آئیندہ تین سال میں مزید فروغ اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ باہمی روابط کے فروغ اور پرائمری سطع پر ایجوکیشن کے فروغ کے مقصدِ نظر کے تحت انسدادِ غربت فاﺅنڈیشن آف چائینہ آئیندہ تین سالوں کے دوران اس پانڈا کیئر تھیم بیگس کو ایک ملین تک لیجانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ اور اس حوالے سے آئیندہ تین سالوں کے دوران چین کی فاﺅنڈیشن برائے انسدادِ غربت بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک ممالک میں ایک ملین پانڈا تھیم کیئر بیگس بھیجے گا تاکہ ان ممالک میں پرائمری کی سطع پر ایجوکیشن کے عوامل کو اجاگر کیا جا سکے اور باہمی احترام اور باہمی ہم آہنگی اور یگانگت کی فضا قائم ہو سکے۔۔۔

Scroll To Top