مودی کی ایک اور سازش بے نقاب ”را“ نے پاکستان کا طیار ہ گرانے کیلئے افغان خفیہ ایجنسی کی مدد مانگ لی

  • افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں اور پشاور،سمگلی یا کسی بھی بیس سے اڑنے والے پاک فضائیہ کے طیارے کو ٹارگٹ کریں،بھارتی خفیہ ایجنسی کا افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس)سے مطالبہ
  • بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے مابین روابط اور پاکستان کےخلاف دہشتگردی کی خطرناک منصوبہ بندی کے ہوشربا انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت ، اسرائیل اور کچھ اور پاکستان مخالف طاقتیں موجودہ صورتحال میں بہرطور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی کی ایک اور گھناو¿نی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے پاکستان کے جہاز گرانے کے لیے افغانستان کی خفیہ ایجنسی اےن ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔راء نے درخواست کی ہے کسی طریقے سے پاک فضائیہ کا ایک جہاز گرا دیں،بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔بھارتی ایجنسی نے درخواست میں پشاور ، اسمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں۔ افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں اور پاکستانی جہاز کو نشانہ بنائیں۔رپورٹس میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مابین روابط جاری ہیں اور پاکستان مخلاف خطرناک منصوبہ تیار کی جا رہی ہے۔واضح رہے 27 فروری کو بھارت اوراسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس کو اس حملے کی تیاری کا علم ہو گیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔ پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ائیراسپیس بند کر دی تھی۔بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔بھارت کا پاکستان کے چھ ،سات ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ جبکہ بھارت کے دوممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پرناکام بنائےگئے۔ پاکستان نے دوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام پہنچا یا تھا، پاکستان نے پیغام دیا اگر حملہ تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

Scroll To Top