ثنا میر نے آئی سی سی ون ڈے ‏ٹیم آف دی ایئر کی کیپ شیئر کردی

کرکٹ سے گہرا لگاؤ ہے اور ملک کی نمائندگی کے ہر موقع کی قدر کرتی ہوں، ثنا میر

ثنا میر نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ‏ٹیم آف دی ایئر کی کیپ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

قومی ویمنز ٹیم کے سابق کپتان ثنا میر نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر2018  کی کیپ اور اس حوالے سے جاری کیا جانے والا لیٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیر کردیا۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اس اعزاز سے نوازے جانے پر آئی سی سی اور چیف ڈیوڈ رچرڈسن کی شکر گزار ہوں، کرکٹ سے گہرا لگاؤ ہے اور ملک کی نمائندگی کے ہر موقع کی قدر کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 27 فروری کو  ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرکٹرزکو لیٹر کے ساتھ یادگاری کیپس بھی بھجوائی گئی تھیں۔ثنامیر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔

Scroll To Top