عالمی عدالت انصاف :بھارت نے پاکستان مخالف نوازشریف انٹرویو ا پنے دفاع میں میں پیش کردیا

  • بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت میں انٹرویو پیش کرنے پر نواز شریف کی حب الوطنی پر سوالات اٹھ گئے
  • سابق وزےراعظم پاکستان نے تسلیم کر رکھا ہے کہ ممبئی حملوں مےںپاکستان کے غیرریاستی عناصر ملوث تھے، بھارتی وکیل کے دلائل

دی ہیگ (آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف سابق وزےراعظم نواز شرےف کا ”ڈان“ اخبار کو دےا گےا انٹر وےو کو اپنے دفاع مےں سامنے لاےا ہے۔ عالمی عدالت انصاف بھارتی دہشتگرد اور جاسوس کلبھوشن کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔ ےہ مقدمہ پاکستان کے خلاف بھارت نے دائر کر رکھا ہے بھارت کے وکےل نے دوران سماعت عالمی عدالت انصاف کے ججوں کے سامنے اپنے دلائل دےتے ہوئے اخبار ”ڈان “ کو نواز شرےف کے انٹر وےو کی کاپی بطور دفاع ثبوت کے طور پر پےش کی اور اپنے دلائل مےںکہا کہ سابق وزےراعظم پاکستان نواز شرےف نے تسلیم کر رکھا ہے کہ ممبی حملوں مےںپاکستان کے غیرریاستی عناصر ملوث تھے پاکستان کے سابق وزےراعظم کے ا عتراف کے بعد حکومت پاکستان نے ممبئی حملوں مےںملوث سوےلےن لوگوںکے خلاف کوئی کارروائی  نہےں کی ہے بھارتی وکےل نے کہا کہ نواز شرےف کے بےان کے بعد ثابت ہوا بھارت مےں دہشتگردی کے واقعہ مےںپاکستان ملوث ہے کےونکہ حکومت پاکستان نے دہشتگردوں کو سرحد پار کرنے سے نہےں روکا اگر پاکستان دہشتگردوں کو روکتا تو 16 ممالک کے 150 افراد دہشتگردی کی بھینٹ نہ چڑھتے۔ نواز شرےف نے انٹر وےو اےک اےسے وقت مےںدےا تھا جب بھارت نے عالمی عدالت انصاف مےں کلبھوشن کی رہائی کا مقدمہ دائر کررکھا تھا ۔ عالمی عدالت انصاف مےں نواز شرےف کے انٹر وےو کے حوالہ کی اطلاع پر پاکستان مےں اےک طوفان پےدا ہو گےا ہے اور سوشل مےڈےا پر نواز شرےف مخالف تبصرے شروع ہو چکے ہےں نواز شرےف کے بارے مےں عام تاثر ےہ ہے کہ وہ بھارت کے لئے ہمدردےاںرکھتے تھے۔ بھارت کے وزےراعظم مودی بھی نواز شرےف کی نواسی کی شادی مےںشرکت کے لئے بھی جاتی امراء لاہور پہنچ گئے تھے اور مسلمانوں کے قاتل مودی کو نوازشرےف نے اپنے گھر مےںٹھہراےا تھا ۔

Scroll To Top