فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

کراچی: معروف اداکار فہد مصطفی اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 فلمیں فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘،’’جانان‘‘ اور ’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں لیکن ناموراداکار فہد مصطفیٰ کی فلم  شائقین کو بھاگئی ہے اور انہیں سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے جب کہ شائقین نے فلم  دیکھنے کے لیے  ایڈوانس بکنگ کرارکھی ہے۔

فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘نے  دونوں فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچادی ہےاور فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 11 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جب کہ فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

Scroll To Top