ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم پر کاربند ہیں، وزیر اعظم

  • بدقسمتی سے ماضی میں ملکی ترقی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی،ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
  • ذرائع ابلاغ کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی آزادانہ ماحول میں ادائیگی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ، وزیراعظم کی فواد چوہدری کو ہدایت

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جس میں نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔ اللہ تعالی نے ہمیں قدرتی و معدنی وسائل سے مالامال کیا ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات میں کیا ۔جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق اور  قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ ممبران قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کی مخلص اور دیانت دار قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ ممبران قومی اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے اور وہاں ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کرنے کے لیے جو وڑن وزیراعظم نے دیا ہے پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا جس کے لیے ہم وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں انتظامی خودمختاری کے امور کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے اپنے روڈ میپ کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوامی مسائل،جنگلات و زراعت کی ترقی اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر 2018ئ کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انشااللہ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا۔ ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے وزیراعظم آفس میں سینیئرافسر کے تحت پبلک افیئرز ونگ کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو صوبوں سے بھی مستقل رابطے میں ہوگا۔ ملاقات میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈویڑنل سطح پر ممبران قومی اسمبلی کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوعوامی مسائل کا مقامی قیادت کی مشاورت اور صوبائی حکومت کے تعاون سے حل یقینی بنائے گی۔ ممبران قومی اسمبلی میں شیریں مزاری، زرتاج گل وزیر ، محمد شبیر علی قریشی ، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپنگ، عبدالمجید خان نیازی ، نیاز احمد جکھڑ خواجہ شیراز محمود ، محمد امجد فاروق خان کھوسہ ، سردار محمد خان لغاری ، سردار محمد جعفر خان لغاری ، سردار نصراللہ خان دریشک اور سردار ریاض محمود خان مزاری شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی آزادانہ ماحول میں ادائیگی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، ذرائع ابلاغ کا پاکستان کے مثبت امیج اور سماجی و معاشی ترقی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حکومتی ایجنڈے کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے توانائی اور صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وزیر اطلاعات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم ہا¶س میں منگل کو ہوئی جس کے دوران وزارت اطلاعات اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے ریاستی اداروں بشمول ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کی موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس بات خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات ذرائع ابلاغ سے متعلق تمام معاملات میں کلیدی کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے مثبت امیج اور اصلاحات اور تبدیلی سے متعلق حکومتی ایجنڈے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس بات کا پختہ یقین ہے کہ آزاد، متحرک، ذمہ دار میڈیا ملکی سماجی، معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو موجودہ حکومت پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ سیکرٹری انفارمیشن شفقت جلیل بھی اس موقع پر موجود تھے

Scroll To Top