مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا بھر میں اجاگر کریں گے عمران خان

  • وزیر اعظم کی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں14 نہتے کشمیریوں کے شہادت کی شدید مذمت ، کشمیر کے مسئلے کاحل تشدد سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے،کشمیریوں کو اپنا مستقبل کاخود تعین کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے، مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، وزیر اعظم کا ٹوئٹر پیغام
  • اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز اس ظلم و بربرےت کے خاتمے مےں اپنا کردار ادا کرےں، تمام سےاسی جماعتیں اس مسئلے کے پرامن حل کے سلسلے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پرےس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم بے گناہ 14کشمیریوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجاگر کریں گے ۔اتوار کی شام اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ۔کشمیر کے مسئلے کاحل تشدد سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔پلوامہ میں14 معصوم کشمیروں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجا گر کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کاوعدہ پورا کرے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق ہونا چاہئے ۔ دریں اثناءوزےرخارجہ شاہ محمود قرےشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریو ں کے تازہ ترین قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ میں معصو م شہریوں کے قتل عام نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دےا ہے۔ ظلم کی اےسی داستان پہلے دےکھنے مےں نہےںآئی۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز اس ظلم و بربرےت کو ختم کرنے مےں اپنا کردار ادا کرےں۔ اتوار کے روز پرےس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ نہتے کشمےرےوں پر پلوامہ مےں ظلم و بربرےت کی نئی داستان رقم کی گئی ہے۔ اس ظلم مےں 14کشمےری شہےد اور 30سے زائد زخمی ہوئے۔ 2018مےں اس داستان نے جن حدوں کو چھوا ماضی مےں اس کی مثال نہےن ملتی ۔ اتنے بڑے حادثہ کی ماضی قرےب مےں نظےر نظر ہےں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمےرےوں پر گولےاں برسائےں۔ عاقب بٹ آٹھوےں جماعت کا طالبعلم شہےد ہوا۔ عابد لون 25سال کا نوجوان انڈونےشےا سے اےم بی اے کرکے ابھی لوٹا تھا۔ امر حال ہی مےں اسکی شادی ہوئی ، تےن ماہ کی معصوم بچی ہے اسکا کےا گناہ تھا، کےا قصور تھا۔ گلزار شےخ 45سال سال ہے جس کی سرجری ہوئی ہے ۔ اسکے پےٹ مےں بھی گولےاں ہےں اللہ کرے بچ جائے۔ متعدد زخمےوں کی حالت تشوےش ناک ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ کشمےر یوں پر ظلم ہورہا ہے عالمی برادری آواز اٹھائے اور ظلم کو ختم کرائے۔ سےکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سےکرٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھ دےا ہے کہ اس ظلم کی داستان ختم کرنے مےں اپنا کردار ادا کرےں۔ پاکستان کی تمام سےاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ملکر اس مےں اپنا کردار ادا کرےں، سپیکر قومی اسمبلی سے بات کرکے اس پر متفقہ قرار داد پےش کرےں گے۔ پانچ فروری کو سےمےنار منعقد کےا جائے تاکہ عالمی برادری مےں اس ظلم پر بات ہو سکے۔ ہےومن رائٹس واچ اور او آئی سی کو خطے لکھے ہےں کہ اس مےں اپنا کردار اداکرےں ۔ سعودی عرب او آئی سی کا اجلاس بلائے ہم شرکت کرےں گے تاکہ مظالم کے سلسلے کو ختم کےا جائے۔

Scroll To Top