قوم اور مسلح افواج نے درپیش خطرات پر کامیابی سے قابو پایا ہے، آرمی چیف

  • ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں ، لوگوں اور نوجوانوں کو اس پروپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، بیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب
  • دشمن کی طرف سے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپورجواب دیا جائیگا، میجر جنرل آصف غفورکی گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے آئی ایس پی آرکے دورے کے موقع پرگفتگو

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں،لوگوں اور نوجوانوں کو اس پراپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری بڑی ذمہ داری ہے،ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں ‘ ہائبرڈ وار میں مذہبی‘ مسلکی اور لسانی بنیادوں پر جنگ لڑی جارہی ہے قوم بالخصوص نوجوان ہائبرڈ جنگ میں پروپیگنڈے کے خلاف اپنا کردار ادا کریںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا آئی ایس پی آر) کے مطابق بیسوی نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اب ہمیں ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے جو کہ مذہبی، لسانی اور مسلکی ایشوز پر کی جا رہی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس جنگ کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس کی ضرورت ہے، یہ ہماری بڑی ذمہ داری ہے کہ لوگوں اور نوجوانوں کو اس پراپیگنڈے سے دور رکھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے کئی خطرات کا سامنا تھا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان تمام خطرات کو شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ ان گنت قربانیوں کے صلے میں حاصل ہونے والے فوائد سے ہمیں ہر صورت فائدہ اٹھانا چاہیے، اب ہمارا وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے۔گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اور اپنے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے، اس صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتاہے، ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا

Scroll To Top