ٹوئیٹر کالم 19-11-2018 غلام اکبر

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو
بلاول نے کہا ہے کہ نان 15 روپے کا ہو گیا ہے۔وہ یہ بھی بتا دیں کہ وہ نان منگواتے کہاں سے ہیں۔
18نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
اپنے ٹاک شوز سنتے رہنے کے بعد میرا جی یہ سوچنے کو چاہ رہا ہے کہ ملک کی تقدیر سنوارنے کےلئے مندرجہ ذیل اینکرپرسنز اور تجزیہ کاروں و دیگران پر مشتمل ایک تجرباتی حکوت قائم کر دی جائے:کامران خان، طلعت حسین، کاشف عباسی، خانزادہ، حامد میر، کلاسرہ،متین، شازیہ، سمیرا مرزا، ماریہ یمن، عاصمہ شیرازی، عثمان غنی، ہارون رشید اورایاز امیروغیرہ وغیرہ۔17نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
وقت آگیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے جمہوری اکابرین اور پی پی پی کے عوام دوست لیڈر بھی ایک بڑا یو ٹرن لیں اور کرپشن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں۔آنے والی نسلیں ان کے اس یو ٹرن کو خراج ِتحسین پیش کیا کریں گی۔17نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
ایک چہرے والے لوگ دنیا میں ناپید نہیں۔ ملتے مشکل سے ہیں میں اپنے اس یقین کو گمان نہیں سمجھتا کہ ایسا ایک شخص ملک کا وزیر اعظم ہے عمران خان کی کامیابیوں کی وجہ عمران خان ہیں۔اگر خدانخواستہ وہ ناکام ہوئے تو بھی وجہ عمران خان ہی ہوگی۔عمران کو صرف عمران ہرا سکتا ہے۔۔16نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
ایک چینل نے رونا رویا ہے کہ ایک طرف تو یہ شخص اتنا بڑا مجرم ہے اور دوسری طر ف اس کا استقبال کرنے کے لئے آنے والے اس پر عقیدت کے پھول برساتے ہیں۔ یہ ایک ستم ظریف المیہ ہے۔حسن بن صباح اسی طرح تو بنا تھا!!!۔15نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف نے قطری خط سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ان کا اگلا اعلان یہ ہو سکتا ہے کہ میں نواز شریف ہوں ہی نہیں -مجھے نواز شریف سمجھ کر مجھ پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔۔15نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی شہرہ آفاق تقریر پر استثنا±مانگ لیا ہے اگلی مرتبہ وہ یہ استثنا مانگیں گے کہ ڈاکہ ڈالنے والا نقاب پوش اگر پکڑا جائے اور وہ ملک کا وزیر اعظم نکلے تو اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔14نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
میری تجویز ہے کہ اسمبلی میں جس طرح بھتیجیوں بھانجیوں خالاو¿ں پھپھیوںاور منظوران نظر کا کوٹا رکھا گیا ہے اسی طرح قوم کو زیادہ تفریح فراہم کرنے کے لئے میراثیوں اور بھانڈوں کا کوٹہ بھی متعین کر دیا جائے۔۔12نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
کرپشن کے خلاف جو بھی قانون بنے گا اس کا رنگ کالا ہو گا۔۔۔نیب زدگان کی متفقہ رائے۔۔12نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
میراثی ہمارے معاشرے میں تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔سینٹ میں یہ کردار مشاہداللہ بڑی خوبی سے ادا کر رہے ہیں۔۔12نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top