جھوٹ کا اعتراف:نواز شریف کا قطری شہزادے کے خطوط سے بھی اظہار لاتعلقی

  • کسی بھی حےثےت سے ٹرانزکشن کا حصہ نہےں رہا،مےرے ٹےکس رےکارڈ کے علاوہ جے آئی ٹی رپورٹ محض رےکارڈ کا ایک پلندہ ہے،دبئی سے آنے والا اےم ایل اے درست مواد پر مبنی نہےں، سابق وزیراعظم نے90 سوالات کے جوابات دے دئےے
  • ےہ کہنا درست نہےں کہ سعودی عرب مےں ہمارے پاس وسائل ےا پےسہ نہےں تھا ،مےرے والد مرحوم نے پےسوں کا انتظام کےا ، دستاوےزات کے مطابق رےکارڈ پر ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ مختصر نام ہے جبکہ ہل میٹل کا پورا نام ہل میٹل انڈسٹری فار میٹل اسٹیبلشمنٹ ہے،ملزم کا بیان

اسلام آباد( آن لائن )العزےزےہ رےفرنس مےں مےاںنواز شرےف نے احتساب عدالت مےں اپنا بےان قلمبند کرواتے ہوئے قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کردےا ۔ مےں کسی بھی حےثےت سے ٹرانزکشن کا حصہ نہےں رہا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ قابل قبول شہادت نہےں۔ مےرے ٹےکس رےکارڈ کے علاوہ جے آئی ٹی رپورٹ محض رےکارڈ کا ایک پلندہ ہے ۔ مےرے خلاف شواہد مےں اےم ایل اے پےش کےے گئے ۔ دوبئی سے آنے والا اےم ایل اے درست مواد پر مبنی نہےں ۔ انہوںنے اپنے بےان مےں عدالت عالےہ کو ےہ بتاےا کہ ےہ کہنا درست نہےں کہ سعودی عرب مےں ہمارے پاس وسائل ےا پےسہ نہےں تھا حقےقت ےہ ہے کہ مےرے والد مرحوم نے پےسوں کا انتظام کےا او رخاندان کے افراد کی ضرورےات کو پورا کےا۔ دستاوےزات کے مطابق رےکارڈ پر ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ مختصر نام ہے جبکہ ہل میٹل کا پورا نام ہل میٹل انڈسٹری فار میٹل اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ فاضل جج ارشد ملک نے پوچھا کہ جب آپ ےہاں سے سعودی عرب گئے تو آپ کی جےب خالی تھی آپ کے تمام اکاﺅنٹس منجمد کردےے گئے تھے اس پر مےاں نواز شرےف نے عدالت کو بتاےا کہ اےسا پہلی بار نہےں ہوا اس سے قبل 1972مےں بھی ہماری صنعتوں کو بند کےا گےا تھا جب ہمیں جلا وطن کےا گےا تو اتفاق فاﺅنڈری کو نیشنلائز کردےا گےا ، مےاں نوازشرےف نے عدالت کو بتاےا کہ 1999کا مارشل لاء الگ کہانی ہے موقع ملا تو قوم کوبتائےں گے ، مارشل لاءکے بعد شرےف خاندان کے کاروبار کا تمام رےکارڈ اےجنسےوں نے غےر قانونی تحوےل مےں لےا رےکارڈ اٹھائے جانے کے بعد متعلقہ تھانے مےں شکایات درج کروائی گئیں تھیں مگر تھانے کی طرف سے کوئی اےکشن نہےں لےا گےا ۔ مےری جلا وطنی کے دوران نےب نے غےر قانونی طرےقے سے ہماری خاندانی رہائش گاہ کو تحوےل مےں لے لےا۔ ےہ بہت دردناک کہانی ہے ۔ نےب نے تمام اکاﺅنٹس منجمد کردےے ۔ رمضان اور چوہدری شوگر زملز کو مذموم مقاصد کے لئے کام کرنے کی اجازت دی گئی ۔ چوہدری اور رمضان شوگر ملز سے 110ملےن کی رقم نکلوائی گئی مگر ےہ رقم ہمےں واپس نہےں کی گئی ۔وطن واپسی پر نےب کے اٹھائے گئے اقدمات کے خلاف عدالت سے رجوع کےا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے نےب کے اقدامات کو کالعدم قرار دے دےا۔ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ مےرے خلاف شواہد ہےں اےم اےل اے پےش کےے گئے ، سعودی عرب سے ایم ایل اے کا کوئی جواب نہےں آےا ، دبئی سے آنے والا اےم اےل اے درست مواد پر مبنی نہےں، نواز شرےف نے عدالت کی طرف سے دئےے گئے سوالات مےں سے 90 سوالات کے جوابات دے دئےے جنہےں تحرےری طور پر عدالتی رےکارڈ کا حصہ بناےا گےا ۔ عدالت نے سماعت آج 16نومبر صبح ساڑھے 9بجے تک ملتوی کردی گئی ۔ مےاں نواز شرےف آج بھی اپنا بےان قلمبند کرائےں گے ۔

Scroll To Top