سی پیک سے خطے میں نئی جہت کا آغاز ہوگا، وزیراعظم

  • پاکستان مستقبل میں بزنس کے حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ بن کر ابھرے گا، چائنہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • عمران خان کی غربت کے خاتمے کی مہم، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے نیک شگون ہے،گلوبل ٹائمز

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بزنس کے حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ بن کر ابھرے گا۔ اسلام آباد میں پہلی چائنہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ مستقبل میں بزنس کی نئی جہت کو فروغ دیگا اور وہ دنیا بھر میں انوسمینٹ کی لحاظ سے ایک منافع بخش منصوبہ بنے گا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں پہلی چائنہ ایکسپو کے انعقاد پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کا ایک مظہر ہے۔اس سے قبل چین کے ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کی مہم کے تصور کو سراہاہے۔چین کے روزنامہگلوبل ٹائمز نے اپنے مضمون میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا غربت کے خاتمے کی مہم کے شروع کرنے کامنصوبہ ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ایک نیک شگون ہے۔مضمون میں کہاگیا ہے کہ چین کو حالیہ عشروں میں اپنے ملک کے80کروڑ عوام کو غربت سے نکالنے میں کامیابی ملی ہے۔مضمون میںکہاگیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی ملک میں غربت کے خاتمے کی مہم کے تحت چین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اس کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔مضمون میں کہاگیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کااربوں ڈالرمالیت کامنصوبہ پاکستان بھرمیں زیرتعمیربنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں سے بڑھ کرایک شاندارمنصوبہ ہے۔چین نہ صرف اقتصادی راہداری سے متعلق صنعتوں میںکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ضروری امدادکرے گا بلکہ وہ مقامی ملازمین کی مہارت میں بہتری لانے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ان کوششوں سے پاکستان کوافرادی قوت اوراقتصادی مسابقت بڑھانے میں مدد ملے گی۔چین کے روزنامے نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان کے عام آدمی کامعیارزندگی بہتربنانے میں مدد ملی ہے

Scroll To Top