زرداری،شہباز ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دے ر ہے ہیں :فیاض الحسن چوہان

  • پیپلز پارٹی کو عمران خان پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ، پی پی پی کو ایک زرداری،سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچا
  • پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں اکاونٹس سے کوئی تعلق نہیں، زرداری لیڈنگ چینل کے لیڈنگ اینکر کے سامنے کہتے ہیں کہ ہاں اکاﺅنٹس کھولے ہیں

لاہور (صباح نیوز)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کوایک زرداری،سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچایا،پیپلزپارٹی پروزیراعظم عمران خان پرالزام تراشی زیب نہیں دیتی۔ زرداری، شہباز شریف ایک دوسرےکی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں منی لانڈرنگ، لوٹ مار اور کرپشن اقامہ کی چھتری تلے ہوئی ،کسی حلوائی اورقصائی کے پاس سے پیسے پہلے کیوں نہیں نکلے،عمران خان کی قیادت ہی دس سال سے جاری منی لانڈرنگ روک سکتی تھی،ماضی میں منی لانڈرنگ کرنےوالے اقامے کی چھتری تلے چھپ جاتے تھے،ثابت ہوگیا کہ اقامہ ،منی لانڈرنگ اور لوٹ مارکرذریعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ ان اکاﺅنٹس سے کوئی تعلق نہیں،آصف زرداری لیڈنگ چینل کے لیڈنگ اینکر کے سامنے کہتے ہیں کہ ہاں اکاﺅنٹس بنائے ہیں،ان کا نام کرپشن میں پچھلے پچیس سال کی محنت کے بعدحاصل ہوا ہے،پیپلزپارٹی والے اپنے لیڈرکوسمجھائیں کہ وہ دورگزرگیا جب ایان علی جیسی ماڈلز کے دریعے پیسے باہربھیجے جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ کوکسی بھی مقام پرمباحثے کاچیلنج کرتاہوں،ان کاکام سارادن لوگوں کولڑاناہے،انہوں نے مشاہداللہ نے تین چارمرلے کے مکان اورکلرکی سے سیاست کاآغازکیا،کسی فورم پرمباحثہ کرلیں،انکاکچہ چٹھاعوام کے سامنے لاﺅں گا،مشاہد اللہ آل شریف کی کاسہ لیسی کرکے اس مقام پرپہنچے ہیں۔فیصل آباد میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنےوالے وکلا کےخلاف کارروائی کرینگے۔جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تدابیرناکام ہونگی،پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورےکرےگی،جہانگیرترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں،اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں،میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیرترین کےخلاف کیس میں کوئی جان ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں حلال طریقے سے بھی جائیدادبنائی جاسکتی ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارےکرپشن کی تحقیقات کےلئے آزادہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کس حیثیت سے (ن) لیگ کے قائدبنے ہوئے ہیں، سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی زیرک اورمدبرسیاستدان ہیں،کوئی ادارہ کسی سیاسی جماعت کے کارکن کوفارغ نہیں کرسکتا،پرویزالہی کی وڈیولیک ہونے سے متعلق کسی پرالزام نہیں لگایاگیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میڈیاصرف کسی ایونٹ کی ویڈیوجاری کرسکتاہے،پرویزالہی کی ویڈیولیک ہونا پیمراقوانین کےخلاف تھا،ویڈیوکواسپیکرپنجاب اسمبلی کےآفس سےجاری نہیں کیاگیا،کسی کی ذاتی وڈیوکولیک کرناقانون کےخلاف ہے

Scroll To Top