کور کمانڈرز کانفرنس:قانون کی بالادستی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ

  • ملکی جیو سٹریٹجک اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگا نے ، کنٹرول لائن پر سیز فائر کی تسلسل کے ساتھ بھارتی خلاف ورزیوں سمیت مشرقی سرحد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات
  • ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی،خطے اور ملک میں مستقل اور دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
RAWALPINDI, NOV 13: Chief of the Army Staff, Gen. Qamar Javed bajwa presides over the Corps Commanders Conference, on Tuesday.=DNA PHOTO

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت 215ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ہوئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے جیو سٹریٹجک اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگا نے ، بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں سمیت مشرقی سرحد کی صورتحال پر غور ہوا ،کانفرنس میں علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے اندر پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،فورم نے ریاستی رٹ برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم کیا جس سے ملک کا امن استحکام اور خوشحالی سے وابستہ ہے ۔

Scroll To Top