مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ،عوام جلدتبدیلی دیکھیں گے ، وزیراعظم

  • اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں ،عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) بارے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) بارے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ا جا گر کرنے اور ان کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور بلا تخصیص لو گوں کے دکھ درد میں شرکت کر یں ، آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ عمر ان اسماعیل نے وزیر اعظم کو کراچی پیکج پر بریف کیا اور کراچی کے مسائل کے متعلق آگا ہ کیا ملا قات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ملاقات کے دوران اقلیتی رہنما رمیش کما رنے وزیراعظم عمرا ن خان کو کیک کا ٹنے کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اورہندوو¿ں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔

Scroll To Top