لینڈ مافیا کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ، عمران خان

  • وفاق میں سکیورٹی صورت حال اور پولیس کارکردگی کو بہتر بنایا ئے، آئی جی کو ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری سمیت پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور اسلام آباد کے مضافات میں زمین ہتھیانا بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا ناجائز قبضہ کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہا¶س میں ہوا جس میں چیف سیکرٹری اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ایس ایس پی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ سمیت وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی صورت حال سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وفاق میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی کو م¶ثر کیا جائے تاکہ دنیا میں پرامن پاکستان کا پیغام جائے اور غیر ملکی سفارتکاروں کا اعتماد بڑھے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس لینڈ مافیا کے خلاف تعلیمی اداروں میں آپریشن تیز کریں تاکہ ملک کے مشتقبل کو غلط روش پر چلنے سے پہلے سدباب کیا جا سکے، عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد اور مضافات میں زمینیں ہتھیانا اور ناجائز قبضہ بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی لوگوں کےخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے،کیونکہ بدقسمتی سے یہ ملک میں طبقاتی نظام کا رواج بن چکا ہے، کہ بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت طبقاتی قانون کو بدلنے کیلئے پرعزم ہےں اس کے علاوہ وزیر اعظم نے معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان کے خواب میں سی ڈی اے اسلام آباد میں اپنا کردار ادا کرے اور صفائی کا نظام بہتر بنائے ۔

Scroll To Top