ٹوئیٹر کالم برائے غلام اکبر 12-11-2018

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو

چوہدری منظور ، قمرالزماں اور اعتزاز احسن پی پی پی کے نظریاتی شہسوار سمجھے جاتے تھے۔وہ کون سی چیز ہے جس نے انہیں شیطان کا وکیل بنا دیا ہے یعنی Devil ‘s Advocate
11 November 2018
۔۔۔۔۔۔۔
آجکل پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کا مسئلہ جمہوریت کی بقا کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ میرے خیال میں شہباز شریف کی بجائے اگر ال کپون کو قبر سے نکال کر چیئرمین بنا دیا جائے تو نون لیگ کو زیادہ فائدو ہو گا۔ویسے احسن اقبال بھی اپنے عقل دشمن بیانات کے ذریعے امیدوار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
10نومبر2018
۔۔۔۔۔۔۔
رانا ثنا اللہ جب قومی اسمبلی میں اخلاقیات کا درس دے رہے ہوتے ہیں تو خیال آتا ہے کہ وہ ہر دعا میں ابلیس سے کہتے ہوں گے کہ میں تمہارا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں مجھ پر پاناما شاناما ماڈل ٹاڈل ٹاو¿ن جیسی آفت نہ آنے دینا۔۔8نومبر2018ئ
۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ شہباز کو عمران خان پر خیال آرائی کرتے سننا مجھے ایسا لگتا ہے جیسے چھٹی جماعت کا کوئی طالبعلم لوگوں کو علامہ اقبال کا فلسفہءخودی سمجھا رہا ہو۔۔۔08نومبر2018ئ
۔۔۔۔۔۔۔
ایک ابھرتے ہوئے بزنس ٹائیکون اور ایک جانے پہچانے دانشور پبلشر اور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کہ ان کے محبوب میاں صاحب نے جتنی بھی تحیر خیز کرپشن کی وہ اتنی صفائی سے کی کہ دنیا کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔البتہ عمران نے یہ قومی راز دنیا کے سامنے طشت از بام کر کے ملک دشمنی کی ہے۔۔07نومبر2018ئ
۔۔۔۔۔۔۔
ایک چور دس ارب کی چوری یا کرپشن کرتا ہے۔بڑی جان توڑ انویسٹی گیشن کے بعد نیب یا ایف آئی اے اعلان کرتی ہے اس نے بیس کروڑ کی کرپشن کے ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔کیا باقی نو ارب اسی کروڑ کی فاتحہ خوانی کر لینا شرعی طور پر جائزہے؟۔۔06نومبر2018ئ

Scroll To Top