وزراءکے بیرون ممالک علاج پر مکمل پابندی: چین نے تاریخی مدد کی،فی الوقت تفصیلات نہیں بتا سکتے، عمران خان

  • کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیو ں پر ہاتھ ڈالنا باقی ہے، حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا علم ہوا، میڈیا میں رپورٹ ہونے والی کرپشن بہت کم ہے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا،پارلیمانی پارٹی اجلا س سے خطاب
  • وفاقی کابینہ اجلاس : برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ،نوجوانوں کےلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں، اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری، نئی نجی ایئر لائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کی تقرری و دیگر اہم امور کی منظوری
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے دورہ¿ چین اور ملک میں امن و امان سے متعلق حکومتی پالیسی پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے ملک کی معاشی صورتِ حال پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا کہ چین سے پاکستان کو مالی امداد کی تفصیلات بیان کرنا قبل از وقت ہو گا، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے۔ اجلاس میں عمران خان کے دورہ¿ چین پر ارکان نے اظہارِ اطمینان کیا۔۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمانی  پارٹی کے رہنماﺅں سے خطاب میں کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں، حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھرنے کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا۔۔۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، 2 ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا، چیلنجز کا سامنا ہے، 2 ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر اراکین کو ایوان میں تقریر سے بھی روک دیا دریں اثناء وزیر اعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اراکین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں، سب کا علاج پاکستان میں ہوگا۔ پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی پر ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کی طرح وزارتیں اضافی اور لگژری گاڑیاں نیلام کر دیں۔۔۔کابینہ اجلاس میں برطانیہ، نیدر لینڈ، سوڈان اور جکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارتِ ساحلی امور کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ پاک سوڈان سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی منظوری بھی عمل میں آئی۔ اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اور اس کے علاوہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی۔۔۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلیٰ میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے میڈل کی منظوری سمیت بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اسٹیٹ بینک اور تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی دی گئی کابینہ اجلاس میں نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں، اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری، نئی نجی ایئر لائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کی تقرری، وزارتِ خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری، 2017 کے پارلیمنٹیرین اور ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور وزارتِ صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییمِ نو کی منظوری دی گئی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر مولانا سمیع الحق اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔

Scroll To Top