جے ایف 17 کا چینی ائیر شو میں شاندار مظاہرہ تماشائیوں پر سحر طاری

بیجنگ:۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا ژوہائی ائیر شو میں شاندارفضائی مظاہرے کا منظر

بیجنگ:۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا ژوہائی ائیر شو میں شاندارفضائی مظاہرے کا منظر

بیجنگ(الاخبار نیوز)پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے چین کے شہر ژوہائی میں ہونے والے ائیر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود کی موجودگی میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔فضائی مظاہرہ کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے کچھ غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں عمودی اور الٹی پروازوں سمیت مہارتوں کے مختلف مظاہرے شامل تھے۔ جے ایف 17 تھنڈر پندرہ منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سیکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں(باقی صفحہ7 بقیہ نمبر50
اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ vertical rolls کرتے ہوئے فضاو¿ں میں اوجھل ہو گیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو متحیر شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ تمام ہتھیاروں سے لیس ایک اور جے ایف 17 طیارہ مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کا مرکز نگاہ بنا رہا۔

Scroll To Top