حوثیوں کا داغا گیا میزائل مکہ سے دورتباہ کردیا، بریگیڈ ئیرالعسیری

Hotis Fired Missile Intercepted And Destroyed Far Away From Mecca Brigadiar Al Asiri

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف داغاگیامیزائل مارگرایا،اس حوالے سے عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے نہ صرف اس میزائل کو گرادیا بلکہ جہاں سے یہ فائر کیا تھا اس علاقے پر جوابی کارروائی بھی کی۔

ادھر سعودی فوجی ترجمان بریگیڈیراحمدالعسیری نے بتایا کہ اسکڈ میزائل کومکہ سے 65کلومیٹر دورفضا میں تباہ کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب لیگ،خلیج تعاون کونسل،مصراور اردن نے میزائل فائرن کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ایران حوثی باغیو ں کو نہ صرف عام قسم کے ہتھیار فراہم کررہا ہے بلکہ وہ انھیں ساحلی علاقوں کے دفاع کے لیے کروز میزائل بھی فراہم کررہا ہے ۔اور اس ماہ امریکی نیوی کے جہاز پر بھی ایسا ہی میزائل فائر کیا گیا تھا۔

Scroll To Top