علی نواز اعوان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے تعینات

اسلام آباد (آن لائن) حلقہ این اے 53 سے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے ایم این اے علی نواز اعوان کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معاون خصوصی مقرر کردیا ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی نواز اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) تعینات کیا گیا۔ علی نواز اعوان کی تقرری کا اطلاق چھ نومبر 2018 سے ہوگا۔ واضح رہے کہ علی نواز اعوان عمران خان کی اسلام آباد سے چھوڑی ہوی سیٹ سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوکر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Scroll To Top