ٹوئیٹر کالم غلام اکبر۔06-11-2018

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو

الحمدللہ موجودہ بحران پر قابو پا لیا گیا ہے مگ اسلام کے امیج کو داغدار کرنے کی ذمہ داری سنبھالنے والے جعلی محبان رسول صلعم کو اپنی ابلیسی سرگرمیوں سے روکنے کا کوئی مستقل لائحہ عمل تیارکرنے کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے تمام حقیقی اسلامی قوتوں کو ایک موثر اتحاد بنانا چاہئے۔۔۔03نومبر2018ئ

پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کے اوراق الٹائے جا رہے ہیں۔خادم حسین کی بغاوت سمیع الحق کی شہادت اور ملک بھر میں مار دھاڑ اور پہیہ جام۔ہماری حکومت اور فوج کا ریسپانس کیا ہو گا؟۔۔۔02نومبر2018ئ

یاد کرو پاکستان کھپے ڈرامہ
یہ ایکشن ریپلے ہے
پیچھے اس کے مریم کا ابلیسی ذھن اور نواز شریف کی دولت اور دوستیاں ہیں۔۔۔02نومبر2018ئ

ضروری نہیں کہ حملہ ملک پر باہر سے ہی ہو۔ریا ست پاکستان پر حملہ ہو چکا ہے اس کے شہری بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنےہو? ہیں۔ان حملہ آوروں سے نمٹنے کے لئے فورس آسمانوں سے اترے گی؟۔۔۔02نومبر2018ئ

میرا ایمان ہے کہ رحمت الالعالمین سرورکائنات اور سیدالانبیا صلعم کے لئے جان دینے والے کسی بے گناہ کی جان لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔02نومبر2018ئ

میں نے آج بہت سارے ابلیس دیکھے جنہوں نے انسانی روپ دھار رکھا تھا جو موٹر سائیکلیں جلا رہے تھے یہ موٹر سائیکلیں نجانے کس کس مفلس اور غریب کی جمع پونجی ہوں گی۔۔۔یکم نومبر2018ئ

پیران کلیسا کو کلیسا سے اٹھانے کا اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں کہ خدا کی حاکمیت کا نظام من و عن نافذ کر دیا جائے۔پھر نہ خادم اعلیٰ پیدا ہوں گے اور نہ خادم حسین۔اس ملک کے لئے ہر دو لعنت۔ایک وہ جو قوم کی دولت لوٹتے ہیں اور دوسرے وہ جو عوام کے ایمان سے کھیلتے ہیں۔۔۔02نومبر2018ئ

50برس قبل جب میں ویکلی مصور چلا رہا تھا تو نگرنگر گھوم کرخوبصورت سفرنامے تحریر کرنے والے ایک خوصورت شخص سے دوستی سی ہوگئی تھی۔ہمارے راستے الگ رہے مگر ایک رشتہ ذہن کا بھی ہوتا ہے۔اب برسہا برس بعد ٹویٹر کی بدولت ہمارے راستے ملے ہیں۔ میں آپ کو نہیں بھولا مستنصر ۔۔۔31اکتوبر2018ئ

مولانا فضل الرحمان کو اب چاہئے کہ ایک عدد ہارمونیم خریدیں اور دلیپ کمار بن جائیں اور گانا شروع کردیں۔۔۔
میری کہانی بھولنے والے تیرا جہاں آباد رہے
یا پھر
دیکھ لیا میں نے۔۔ساجن تیرا وعدہ دیکھ لیا۔۔۔31اکتوبر2018ئ

اپوزیشن کو متحد کر کے
قوم(بھارت) کی آواز بناو¿نگا۔۔مولانا فضل الرحمان کا اعلان۔27اکتوبر2018ئ

فیصل واڈا پہلے ہی فیصل واڈا تھےاب ان کے طورطریقے دیکھ کر دانیال عزیز طلال چودھری اور عابد شیر علی کا کروفر اور رعب و دبدبہ یاد آ رہا ہے۔اللہ نہ کرے کہ یہ وبا پھیل کر شہریار آفریدی علی محمد خان اوردیگران تک پہنچے یہ ملک مزید وزراشاہی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔۔27اکتوبر2018ئ

اگر خدا آپ کے ساتھ ہو تو پہاڑ بھی آپ کا راستہ نہیں روک سکتے۔اور یہ زرداری شرداری ڈیزل شیزل شریف وریف اور ایرے غیرے نتھو خیرے ریت کی دیوار تو بن سکتے ہیں پہاڑ نہیں بن سکتے۔آپ نے ان دشمنان ملک و قوم کے خلاف جو جنگ شروع کرنی ہے وہ آپ پہلے ہی جیت چکے ہیں کپتان۔جیت مبارک ہو۔۔۔24اکتوبر2018ئ

Scroll To Top