سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے :50 لاکھ گھر وں کا ہدف،چین سے سرمایہ کاری لائیں گے، عمران خان

  • سی پیک پاک ، چین تعلقات کے مزید استحکام اور فروغ کا باعث بنے گا،سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے، مقصد غربت کی چکی میں پسے عوام کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے ، وزیر اعظم کا گلاس مینوفیکچرنگ کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب
  • منصوبہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان اشتراک کا نقطہ آغاز ہے ، نجی شعبے میں مزید مشترکہ منصوبوںکی حوصلہ افزائی کریں گے،،چینی قیاد ت وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے کے تاریخی دور ے کی منتظر ہے،چینی سفیر
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہو گی اتنے روزگار کے مواقع ملیں گے۔اسلام آباد میں گلاس مینوفیکچرنگ کے حوالے ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے اور اس کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا پڑیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین جا رہے ہیں، جیسے جیسے ہمارا سی پیک کے ذریعے چین سے رشتہ بڑھتا جائے گا ویسے ویسے ملک میں بہتری آتی جائے گی۔ سی پیک پاکستان اور چین میں اچھے تعلقات قائم کرنے کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو لوگ نوکریوں کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں وہ سب پاکستان واپس آئیں گے۔ ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ان کا بہت بڑا مقصد ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔ اس کے لیے وہ سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔ چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے موجود نہیں ان کے لیے یہ ایک بہت فائدہ مند منصوبہ ثابت ہو گا کیونکہ اس میں ہر کوئی قسطوں میں پیسے جمع کرا سکے گا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک بنے گا اس سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والوں کو واپس بلائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاوسنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کریں گے مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، فیصل آباد اور رسالپور میں جی ڈبلیو گلاس کی مینوفیکچرنگ کے قیام کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اس سے قبل پاکستان چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلکس کا افتتا ح کیا گیا،چینی سفیر نے کہا کہ مشترکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے یہ منصبوبہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان اشتراک کا آغاز ہے چینی قیادت نجی شعبے کے مزید مشترکہ منصوبے کی حوصلہ افزائی کرے گی، مشترکہ منصوبوں سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ نجی شعبے میں ہمارے تعاون کا آغاز ہ ے چینی قیاد ت وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتہ تاریخی دورہ چین کی منتظر ہے

Scroll To Top