کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور حل طلب مسئلہ ہے، آرمی چیف

  • کشمیریوں کے منصفانہ موقف کےساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج خطے میں امن و سلامتی پر مکمل یقین رکھتی ہے، کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادروطن کے دفاع کے لئے تیار ہیں،آرمی چیف کی پرعزم جوانوں سے گفتگو
  • جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ،جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کی بھرپور ستائش، ترجمان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز

”ریڈ کارپٹ بچھائیے،جنرل باجوہ کو بلائیے“: سابق سربراہ راراولپنڈی (صبا ح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر اہم ترین بنیادی تصفیہ طلب مسئلہ ہے کشمیریوں کے تاریخی اور منصفانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج خطے میں امن و سلامتی پر مکمل یقین رکھتی ہے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہم مادروطن کے دفاع کے لئے تیار ہیں ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کوکنٹرول لائن کے سرپیر اور پانڈد سیکٹر کا دوہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کے دوران پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج علاقے کے امن و استحکام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم مادروطن کے خلاف کسی بھی ہم جوئی کا دفاع کرنے کےلئے تیا ر ہیں،آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو سراہا،انہوں نے کہا کہ کشمیر بینادی تصفیہ طلب ایجنڈا ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ ان کے تاریخی موقف میں کھڑے ہیں۔

Scroll To Top