نوجوانوں میں جمہوری اقدار کا فروغ پرامن پاکستان کے مفاد میں ہے، یوسف رضا گیلانی

  • نوجوان اپنے مثبت کردار اور اقدامات سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان منفی ایجنڈے کے خلاف ہیں
اسلام آباد۔ حنا قریشی ایسوسی ایٹ کارنیلینئن سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو شیلڈ پیش کر رہی ہیں

اسلام آباد۔ حنا قریشی ایسوسی ایٹ کارنیلینئن سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو شیلڈ پیش کر رہی ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں حب الوطنی اور جمہوری اقدار کا فروغ پرامن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، نوجوان اپنے مثبت کردار اور اقدامات سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان کسی کے بھی منفی ایجنڈے کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو برداشت کیلئے ہم آہنگی کے موضوع پر تین روزہ امن کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالمی یوم امن کے موقع پر امن کانفرنس میں ملک بھر کے 28 شہروں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مختلف شعبوں اور طبقوں کی قیادت اپنے متعلقہ شعبوں میں نوجوانوںکے مو¿ثر کردار کو یقینی بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے، نوجوان ملکی آبادی کا 65 فیصد حصہ ہیں، یہ ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں ان کی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا چاہئے اور ملکی ترقی میں ان کی مو¿ثر شرکت کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ کون امن کی اہمیت سے واقف ہے، ہم گذشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں، صرف نوجوان اپنے مثبت رویہ اور کردار کے ذریعے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستانی مسلمان نوجوان منفی کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور وہ کسی کے منفی عزائم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، امن کے بہت سے معنی ہیں لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں اس کا ہمارے لئے مطلب دوسروں کے وجود کو برداشت کرنا ہے، دوسروں کو ان کے نظریات، پس منظر سمیت برداشت کرنا ہے۔
مسلمانوں کے دور میں معاشروں کے ترقی کی بڑی وجہ پرامن اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والی حکومتیں تھیں جنہوں نے سب سے تعاون کیا۔ سپین میں اس وجہ سے آرٹ اور دیگر سائنسز کو فروغ ملا جس کے پورے یورپ پر اثرات مرتب ہوئے اس لئے امن بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2011ءمیں ملالہ یوسفزئی کو قومی امن ایوارڈ دیا، بعد میں دنیا نے اس کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اسے نوبل انعام سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ایدھی سرگرم سماجی کارکن اور انٹر پریینیورز شامل ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک منیر احمد، زین بلوچ اور مصطفی شہباز نے بھی خطاب کیا۔

Scroll To Top