زینب قتل کیس: مجرم عمران کا ڈیتھ وارنٹ جاری،آئندہ بدھ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

  • یاد رہے کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانےوالے فرانزک سائنس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے

زینب قتل کیسلاہور(صباح نیوز)زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی، عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معصوم زینب کے قاتل مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے روبرو دلائل دیئے، مجرم کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدالت نے کائنات بتول کیس میں مجرم کو 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنائی۔یاد رہے پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی لسٹ پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فرانزک سائینس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے۔

Scroll To Top