اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ،تما م مسائل فوری حل کئے جائیں گے ، عمران خان

  • بیرون ممالک مقیم پا کستانیو ں کی مشکلا ت دور ہونے سے ترسیلا ت زر 40ارب ڈالر زسالا نہ تک پہنچ سکتی ہیں ، دیار غیر میں بسنے والے ہم وطنوں کیلئے جلد ایک اسپیشل پیکج لائیں گے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلا س میں ڈی جی ایف آئی اے ،چیئرمین نادرا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی وزارت کی کارکردگی پربریفنگ

عمران خان کی بطور  وزیراعظم آفیشل تصویر جاریلام آباد(آن لا ئن )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعظم نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تما م مسائل کو فوری حل کیا جا ئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق اہم اجلا س ہو ا، جس میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گویشن ایجنسی ،چیئرمین نادرا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اس جائزہ اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمر ان خان کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تحفظات دور کیے جائیں ، اور اوورسیز پاکستانیو ں کو امیگریشن کے حوالے سے درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں ، عمران خان نے تما م سفارتخانو ں کو اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھا ل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں کی مشکلا ت دور ہونے سے ترسیلا ت زر 40ارب ڈالر سالا نہ تک پہنچ سکتی ہیں ۔ اجلا س میں بیرون ملک مزدوری کر نے والے پاکستانیو ں کےلئے نا درانا ئیکوپ کی شرط ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلا س کے بعد وزیر اعظم عمرا ن خان نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے جا ری پیغام میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں سے طویل ملا قات ہو ئی بہت جلد بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلا ن کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ترسیلا ت ز ر پا کستان بھیجنے والو ں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ،ہم تما م مشکلا ت حل اور طریقہ کا ر آسان بنا رہے ہیں پا کستان میں ترسیلا ت زر بھیجنے والے پا کستانیوں کو تما م ترسہو لیا ت دی جا ئیں گی بیرون ملک میں مزدوری کر نے والے پاکستانی 40ارب ڈالر سالا نہ ترسیلا ت زر بھجوا سکتے ہیں فلپا ئن کی مثال ہما رے سامنے ہے ہم بھی ہر طرح کی رکا وٹ ختم کرینگے تاکہ ترسیلا ت زر میں اضافہ ہو ، تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے روڈمیپ جلد مرتب کیاجائےگا۔

Scroll To Top