پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل:خواجہ سعد رفیق ، سلمان رفیق کے نام ای سی ایل میں شامل

  • درخواست ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی تھی،نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ،پیراگون کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل
  • ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے کی گرفتاری بھی آئندہ چند روز میں متوقع، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی عندیہ دے چکے

خواجہ سعد رفیق ، سلمان رفیق کے نام ای سی ایل میں شامللاہور( الاخبار نیوز)پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران نئی مشکل میں پڑ گئے، نیب کی درخواست پر دونوں بھائیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، درخواست ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پیراگون کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد رہے گی، نیب نے تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔نیب کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اور سابق ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیرِ صحت سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دو روز قبل پیراگون ہاﺅ سنگ اسکینڈل میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی۔یاد رہے کہ آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہِ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھیدریں اثناءقومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔امیگریشن حکام نے دونوں لیگی رہنماوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری بھی چند روز میں ممکن ہے۔جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ شہباز شریف کی گرفتاری تو پہلی گرفتاری ہے۔ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونی ہیں۔سعد رفیق کو آشیانہ ہاو¿سنگ اسکینڈل میں گرفتار کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 16اکتوبر کو طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاو¿سنگ کیس میں طلب کیا گیا۔دونوں بھائی 16اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ دنوں بھائیوں نے تا حال مذکورہ ریکارڈ نیب میں جمع نہیں کروایا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے ملک سے فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔اس خدشے کے پیش نظر نیب نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔اس خط میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے ملک چھوڑ جانے کے خدشے کی پیش نظر انکا پاسپورٹ بلاک کردیا جائے تاکہ دونوں ملزم ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔تازہ ترین پیش رفت کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کیا پیش رفت ہو چکی ہے اس حوالے سے انتظار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں شراکت دار قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Scroll To Top