ن لیگ قیادت کی مشکل میں ایک اور اضافہ: 60ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آڈٹ شروع

  • قوم کی خون پسینے کی کمائی کے اربوں روپے کہا ں ، کب اور کن منصوبوں پر خر چ ہو ئے؟ اکا ﺅٹنٹ جنرل نے وزیراعظم کی ہدایت پر تفصیلا ت اکٹھی کرنا شروع کر دیں
  • ناہل نو از شریف نے پرائم منسٹر فنڈ سے اپنے من پسند وزرا ءاور اراکین اسمبلی کو نوازنے کیلئے ترقیا تی منصوبوں کے نام پر رقوم جاری کیں، معلوم کیا جا ئے کہ کس ضلع میں کتنی رقوم خرچ ہوئیں اور کن کن چہیتوں کو نو ازا گیا ،ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا

پرائم منسٹر پروگرام

اسلام آباد(آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے سابق دور حکومت میں پرائم منسٹر پروگرام کے تحت 60ارب روپے کے آڈٹ کرانے کی منظوری دےدی ۔ یہ 60ارب روپے کہا ں ، کب اور کن ٹھیکو ں پر خر چ ہو ئے اکا وئٹنٹ جنرل نے وزیراعظم کی ہدایت پر تفصیلا ت اکٹھی کرنا شروع کر دیں ، سابق حکو مت کے وزیراعظم نو از شریف نے پرائم منسٹر فنڈ سے 60ارب روپے اپنے وزرا ءکو ترقیا تی فنڈ کےلئے جا ری کئے، وزیر اعظم عمران خان نے اکا ﺅٹنٹ جنرل آف پنجا ب کو آڈٹ کرنے کی منظوری دیتے ہو ئے کہا کہ دیکھا جا ئے کہ کس ضلع میں کتنے پیسے لگائے گئے اور کن من پسند افراد کو نو ازا گیا ،ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا ان تمام کا آڈٹ کر کہ رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے ۔

Scroll To Top