مودی سرکار جنگی جنون میں پاگل: پاکستانی حدود میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

  • بزدل اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی سویلین ہےلی کاپٹرپر اندھا دھند فائرنگ، ازاں بعد ہیلی کاپٹر کو فوجی قرار دے دیدیا ،راجہ فاروق حےدر بزدلانہ حملے مےں محفوظ رہے ، ہیلی کاپٹر کو بحفاظت حویلی کے مقام پر ا±تار لیا گیا
  • پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں اپنے وزراء کے ہمراہ اپنی حدود میں تھے ، بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر کو گن شپ قرار دینے کا ڈرامہ رچایا، بھارت یاد رکھے کشمیری پاکستان کے دفاع میں فرنٹ لائن بنیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ردعمل
اسلا م آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلا م آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد/مظفر آباد(آن لائن)سرجےکل سٹرائےک کی دعوےدار بھارتی فوج نے وزےر اعظم آزاد کشمےر راجہ فاروق حےدر کے ہےلی کاپٹر کو فوجی ہےلی کاپٹر گردانتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم راجہ فاروق حےدر اس بزدلانہ حملے مےں محفوظ رہے ۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز وزےر اعظم آزاد کشمےر راجہ فاروق حےدر تروڑی گاﺅں کے قرےب چوہدری عبدالعزےز کے بھائی کی وفات پر تعزےت کے لئے ہیلی کاپٹر پر جا رہے تھے کہ اچانک اےل او سی پر بھارتی فوج نے وزےر اعظم آزاد کشمےر کے ہےلی کاپٹر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی لےکن راجہ فاروق حےدر حملے مےں بال بال بچ گئے اور انکا ہےلی کاپٹر با حفاظت اتار لےا گےا۔ ڈری اور گھبرائی ہوئی بھارتی فوج اور مےڈےا نے راجہ فاروق حےدر کے ہےلی کاپٹر کو فوجی ہےلی کاپٹر قرار دے دےا حالانکہ فوجی ہےلی کاپٹر کی پرواز سے قبل اےل او سی پر پےشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہے ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے ان کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزراء کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھا، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے، کشمیری بھارت کے سامنے دفاع میں فرنٹ لائن بنیں گے، پرواز کے دوران ایل او سی کے قریب سے گزرے، ئجس علاقے پر پرواز کررہے تھے وہاں بھارتی فوج گولہ باری کرتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سویلین ایئرکرافٹ زیرو لائن تک جاسکتا ہے، فوجی ایئر کرافٹ کی پرواز سے قبل اطلاع دی جاتی ہے، بھارتی فوج نے یہ ظاہر کیا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی، بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہم اپنی حدود میں تھے۔

Scroll To Top