عامر خان کی فلم ’ ٹھگس آف ہندوستان ‘ کا پہلا پوسٹر جاری

t

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آنے والے فلم  ’ٹھگس آف ہندوستان ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

یش راج فلم کی جانب سے بھارتی تاریخ میں بڑے بجٹ سے بننے والی فلم  ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پوسٹر ٹوئٹرپر جاری کردیا گیا جس میں فلم کے مرکزی کردار عامر خان چہرے پر مسکراہٹ سجائے ہاتھ میں تلوار لیے کھڑے ہیں۔

عامر خان کے ساتھ ہی اُن کے عقب میں امیتابھ بچن اپنے حریف پر حملہ آور ہونے کے لیے تیار نظر آرہے ہیں۔ پیچھے باربی ڈول کترینہ کیف  روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں ساتھ ہی فاطمہ ثناء شیخ  ہاتھ میں کمان لیے دشمن کو تیر سے نشانہ لگا رہی ہیں۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پوسٹر میں خود کو امیتابھ  بچن کے ساتھ دیکھنے کا میرا خواب  پورا ہوگیا اور مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839ء میں شائع ہونے والے ناول  ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘  پر مبنی ہے جس میں  عامر خان ’’امیر علی‘‘ ، امیتابھ بچن ’’خدا بخش‘‘، اداکارہ کترینہ کیف ’’ثریا‘‘ اور فاطمہ ثنا شیخ ظفیرا کا کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Scroll To Top