وزیراعظم کی ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ایل ڈی اے ریکارڈ  جلنے کی تحقیقاتلاہور(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)کا ریکارڈ جلنے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو فوری طور پر ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی ہے اس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی کریشن کو بے نقاب کرنا ہے، تمام بڑے بڑے پراجیکٹس کا آڈٹ کرایا جائے گا اور گزشتہ 10 سال کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے لائی جائے

Scroll To Top