شمالی وزیر ستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکت

راولپنڈی:۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے مادر وطن کے سپوتوں کی نما جنازہ کے بعد آرمی چیف سیلو ٹ کر رہے ہیں

راولپنڈی:۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے مادر وطن کے سپوتوں کی نما جنازہ کے بعد آرمی چیف سیلو ٹ کر رہے ہیں

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں وطن کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے 7 جوانوں کی نماز جنازہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فوج کے7جوانوں کی نماز جنازہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا،جہاں پر کیپٹن جنید کو مری،حوالدار عبدالرزاق کو استور،حوالدار عامر کو گلگت،حوالدار نصیر کو دیامیر، حوالدار آصف کو خانیوال اور سپاہی سمیع اللہ کو ہنزہ جبکہ سپاہی اصغر کو غذر میں انکے آبائی گا¶ں میں سپردخاک کردیاگیا

Scroll To Top