جنرل باجوہ شی جن پنگ خصوصی ملاقات پاکستان آزمایا ہوا آہنی دوست: سی پیک مخالفین نامراد رہیںگے،چینی صدر

  • اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ’ خطے کے امن و استحکام اور دوطرفہ پائیدار تعلقات میں پاک فوج کا اہم کر دار ہے ،بیلٹ اینڈ روڈر انیشی ٹیو یاسی پیک نہ صرف چین بلکہ خطے اور اس سے آگے استحکام کا ایک اقدام ہے،شی جن پنگ
  • سی پیک سیکورٹی کو ہرحال میں یقینی بنائیں گے،دشمن کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کیلئے پرُ عزم ہیں، خصوصی دعوت اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کر دار تسلیم کر نے پر چینی قیادت کے شکر گزار ہیں ، جنرل قمر جاوید باجوہ
    بیجنگ:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر رہے ہیں

بیجنگ:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر رہے ہیں


بیجنگ (این این آئی)چین نے پاکستان آزمایا ہوا آہنی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پائیدار تعلقات کیلئے پاک فوج کا اہم کردار ہے ’ چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ’ بیلٹ اینڈ روڈر انیشی ٹیو یا سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی،دشمن کے عزائم سے نمٹنے کیلئے چین کی حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال ، علاقائی چیلنجز اور انکے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی صدر سے ملاقات خصوصی دعوت پر کی۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوسست ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اس پائیدار تعلقات کیلئے اہم کردار ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کو تسلیم کیا ۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈر انیشی ٹیویا سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے ۔چینی صدر نے کہا کہ سی پیک نہ صرف چین بلکہ خطے اور اس سے آگے استحکام کا ایک اقدام ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ پاکستان امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے ¾ پاکستان نے امن کےلئے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعوت دینے اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کر دار تسلیم کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ ہے ، تمام تر مشکلات کے باوجود کامیابی اس کا مقدر ہے۔ آرمی چیف نے چینی صدر کو یقین دلایا کہ پاک فوج ہر قیمت پر سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے عزائم سے نمٹنے کیلئے چین کی حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں۔

Scroll To Top