وزیر اعظم کا شاہی محل پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کسی کو سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ، عمران خان

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بنفس نفیس عمران خان کا استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے،اعزاز میں سعودی فرماں روا نے عشائیہ بھی دیا
  • سعودی فرماں روا اور ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق،سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان بھی ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، انٹرویو
ریاض:۔ وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کر رہے ہیں

ریاض:۔ وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کر رہے ہیں


جدہ /ریاض /مکہ مکرمہ (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب نے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حق اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ¾ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ¾ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے،مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرے ۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے دور ان اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔ملاقات کے دوران علاقائی وخطے کی امن وسلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے ۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران سعودی فرمانروااور ولی عہد کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماﺅں نے وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حق اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داو¿د اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا ¾ان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیاجہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔ جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جبکہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاو¿ں قدم رکھا تھا، روضہ رسول پر حاضری دی اور وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے۔اپنے دورے کے دور ان وزیر اعظم عمران خان نے ایک سعودی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہاکہ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور ساتھ دیا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال پیش آئی تو سعودی عرب نے بروقت مدد دی، اسی لئے پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا وہ سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے جدہ میں شاہ فیصل محل میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز وزارت اس انداز میں تشکیل دی جائیگی کہ یہ صحیح معنوں میں پاکستانیوں ، سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کی خدمت کرسکے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔ عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے اور ہم ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات عواد صالح نے کہا کہ عمران خان کا دورہ عالمی سطح پر سعودی قیادت کی مستحکم پوزیشن اجاگر کرتا ہے ۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے تو وزیراطلاعات عواد صالح اور میئر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر372﴿……..
حلقہ احباب و رفقاءکے تحت بیاد شہید ڈاکٹر پرویز محمود ”شہادت کانفرنس “ 23ستمبر کو کراچی پریس کلب میںہوگی
کراچی (این این آئی) حلقہ احباب و رفقاءکی جانب سے کراچی پریس کلب میں سابق ٹاو¿ن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی یاد میں اتوار 23ستمبر شام 5 بجے ”شہادت کانفرنس “ منعقد کی جائے گی ۔شہادت کانفرنس سے سیاسی و سماجی شخصیات ، شہید کے دوست و احباب خطاب کریں گے ۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر373﴿……..
8محرم الحرام کو ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقوں میں کرفیو کا سما رہا
سکیورٹی کے نام پر ان علاقوں کو اس مرتبہ آٹھویں محرم سے مکمل سیل کردیا گیا تھا، مریض، بزرگ، خواتین اور بچوں کو بھی آمدورفت کی اجازت نہیں تھی
کراچی (این این آئی) 8محرم الحرام کو ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقوں میں کرفیو کا سما رہا۔ سکیورٹی کے نام پر ان علاقوں کو اس مرتبہ آٹھویں محرم سے مکمل سیل کردیا گیا تھا، مریض، بزرگ، خواتین اور بچوں کو بھی آمدورفت کی اجازت نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس سال محرم الحرام کے موقع پر 8 محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اس سے متصل علاقوں کو 7 محرم الحرام کی رات کو ہی سیل کردیا گیا تھا،جس کے باعث مریض، بزرگ، خواتین اور بچوں کو بھی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، خاص طور پر ایم اے جناح روڈ اور اس سے سے متصل علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص کر ملازم پیشہ افراد کو اس وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بدھ کی صبح اپنی ملازمتوں پر جانے کے لئے گھروں سے نکلے تو انہیں شناخت کے باوجود بھی ملازمتوں پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ نو محرم کے بجائے آٹھ محرم سے ہی ہمیں گھروں میں محصور کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر تین دن تک محصور کرکے ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، کم از کم مریض اور خواتین و بچوں کو تو آمدو رفت کی اجازت دی جانی چاہئے۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر374﴿……..
رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن گروپ کے کارندے سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے ایم کیوایم لندن گروپ کے کارندے سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاون کے علاقے میں رینجرز نے کارراوئی کرتے ہوئے ملزم اسداللہ کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ سے ہے اور وہ گروپ کے لیے لینڈ گریبنگ ، اور بھتہ خوری کی وارداتیںکیا کرتا تھا، جبکہ زمان ٹاون کے علاقے میں ہی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالنوید اور راشد اکرم عرف وکی کو گرفتار کرلیا ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد واراداتوں میں ملوث ہیں ادھر ماڈل کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد موسی کو گرفتا رکرلیا ملزم سنگین جرائم میں ملزمان کا سہولت کار تھا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملزمان کو مد فراہم کر تا تھا ، گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے سپرد کر دیا گیا ۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر375﴿……..
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے
کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ایک شخص نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ سعید ولد یعقوب کے نام سے ہو ئی جبکہ زخمی کی شناخت انصار ولد عبداللہ کے نام سے کی گئی ،پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی اور زخمی دوست اور بلدیہ کے رہائشی تھے ،سہراب گوٹھ کے علاقے الاصف اسکوائیر سپر ہائی وے پر سڑک عبور کرنے والے شخص کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس پر زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 25سالہ خالد کے نام سے کی گئی اور ورثا بناکارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،فیروز آباد کے علاقے اللہ والی چورنگی طارق روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 18سالہ شہباز ولد عبدالقیوم کے نام سے کی گئی جو کہ محمود آباد کا رہائشی تھا، خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 5B3رحمانیہ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے عمر رسیدہ شخص کو کچل دیااور موقع سے فرار ہو گئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 75سالہ علی محمد ولد محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کے رہائشی تھے ،ماڑی پور کے علاقے غلام عباس اسکول کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند دیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی دونوں کو فوری سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ایک نوجوان نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 15سال کے قریب ہے اور شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ زخمی کی 17سالہ مہران ولد گل زیب کے نام سے ہو ئی ہے،منگھو پیر کے علاقے نورانی ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 20سالہ دلبر ولد علی شیر کے نام سے کی گئی جو کہ منگھو پیر کا رہائشی تھا۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر376﴿……..
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے23 ملزما ن کو گرفتار کرلیا
کراچی (این این آئی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے23 ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس نے دکانوں کے تالے کاٹ کر نقب لگانے والے ایک ملزم شہروز کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور کٹر برآمد کرلیے، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان جانباز خان اور اسد خان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، جیکسن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل امیر سعید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عزیز بنگالی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، بلال کالونی پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنل بلال اور شاہ نواز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل عمران رضا اور مفرور ملزم طارق مجید کو گرفتار کرلیا، گلبرگ پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنل دانش اور رضوان عرف رستم عرف چوڑا کو گرفتار کرلیا ، سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان فرخ ، سمیر اور جنید کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، اسٹیل ٹاو ن پولیس نے 3ملزمان خان شیخ،شہباز اور فاروق کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، بغدادی پولیس نے 2 منشیات فروش عثمان اور فیضان کو گرفتار کر کے 2کلو چرس برآمد کرلی ،اقبال مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش واحد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایک کلو چرس برآمد کرلی، پیر آباد پولیس نے منشیات فروش صفدر حسین کو گرفتار کر کے 2کلو چرس برآمد کرلی ،نیو کراچی پولیس نے 2منشیات فروش کامران اور عمران کو گرفتار کرلیا۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر377﴿……..
9 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح، تعزیوں، جھولوں، د±لدلوں، سیجوں اور علم پاک کے سینکڑوں ماتمی پڑ برآمد ہوں گے
حیدرآباد(این این آئی)شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح امسال بھی 9 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح، تعزیوں، جھولوں، د±لدلوں، سیجوں اور علم پاک کے سینکڑوں ماتمی پڑ برآمد ہوں گے۔عزاءدار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے آرگنائزر زوار عبدالستار درس نے ماتمی پڑوں کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ اللہ داد چنڈ گوٹھ سے امام علی شاہ بخاری کا پڑ اقبال حسین قریشی کے زیر اہتمام٬ لجپت روڈ سے امام علی شاہ شیرازی کا پڑ اسد علی شاہ کے زیر اہتمام٬ مہر علی شاہ کا پڑ غلام مرتضیٰ شاہ کے زیر اہتمام٬ کھائی روڈ سے خیر شاہ کا پڑ مزمل عرف جانی شاہ کے زیر اہتمام٬ ولایت علی شاہ کا پڑ سید فرمان علی شاہ اور سید دیدار علی شاہ کے زیر اہتمام٬ نہال شاہ کا پڑ گل شیر شاہ کے زیر اہتمام٬ جمال شاہ کے پڑ سے سیج کا ماتمی جلوس قمر علی شیخ کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و ولی محمد سے کامل شاہ کا پڑ عاشق علی شاہ کے زیر اہتمام٬ شیدیوں کا پڑ اور د±لدل پوڑھو شیدی کے زیر اہتمام٬ ٹنڈو ولی محمد سے ب±ڑدیوں کا پڑ نواز علی ب±ڑدی کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین کا پڑ ڈ اکٹر کاظم رضا مرزا کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و آغا سے مرزا غلام رسول کا پڑ مرزا محمد سلیم کے زیر اہتمام٬ دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام٬ امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبر ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے تابوت والا پڑ سید خادم حسین شاہ جہانیاں کے زیرِ اہتمام ٬ہالا ناکہ سے پہلوان شاہ کا پڑ رضا محمد کے زیر اہتمام٬ امام بارگاہ حسینی کا پڑ مولا بخش جتوئی کے زیر اہتمام٬ نارتھ عامل کالونی سے محمد بخش حاجانو کا پڑ بشیر حاجانو کے زیر اہتمام٬ شیدی محلہ کالی موری سے مولا بخش حاجانو کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام٬ ابو بلاول قمبرانی کا پڑ محمد اسلم قمبرانی کے زیر اہتمام٬ گوٹھ نور خان چانگ ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ الحسینی کا پڑ محمد علی شاہ کے زیر اہتمام٬ حالی روڈ سے حفیظ احمد انڑ کا پڑ ڈ اکٹر عاشق علی انڑ کے زیر اہتمام٬ بھٹی گوٹھ ریلوے پھاٹک سے کچھیوں کا پڑ محمد فرخ کھوکھر کے زیر اہتمام٬ درگاہ چھٹن شاہ بخاری سے امیر شاہ بخاری کا پڑ بہادر علی شاہ اور محمد علی شاہ کے زیر اہتمام، گوٹھ محمد خان باگرانی دیھ شاہ بخاری متصل جامشورو سے انجمن نگاہِ حسین کا مرکزی قافلہ٬ ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیروں کا پڑ پیر کاظم شاہ کے زیر اہتمام٬ سیدوں کا پڑ برکت علی شاہ کے زیراہتمام، سید ولی محمد شاہ المعروف گلزار علی شاہ کا پڑ ابرار علی شاہ کے زیر اہتمام، حسین آباد سے قمبر علی شاہ کا پڑ کامران علی شاہ کے زیر اہتمام٬ زوار نواب کا پڑ نثار علی بالادی کے زیر اہتمام٬ حبیب شاہ کا پڑ علی رضا کے زیر اہتمام، عزاخانہ زینبیہ بلدیہ کالونی سے سیج کا ماتمی جلوس فقیر قادر بخش کے زیر اہتمام، دوسری جانب ٹنڈ و میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 کے ج±ملہ پڑوں سے سیجوں کے ماتمی پڑ برآمد ہوکر آچر پالاری کے پڑ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے، باقی جملہ ماتمی پڑھ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے، درگاہ سخی پیر کے سامنے میمن محلہ میں زنجیر زنی کا ماتم بھی آج جمعرات کو برپا ہوگا۔
٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر378﴿……..
محرم الحرام کے سےکورٹی و دےگر انتظامات کے حوالے سے تمام تےارےاں مکمل ہےں،ڈی آئی جی کوئٹہ
شہر مےں چےکنگ اور موبائل گشت کے نظام کو بڑھادےاگےا ہے، موٹر سائےکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو ےقےنی بناےا جائے گا ، عبدالرزاق چیمہ
کوئٹہ(این این آئی)رےجنل پولےس آفےسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزق چےمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سےکورٹی و دےگر انتظامات کے حوالے سے تمام تےارےاں مکمل ہےں جبکہ شہر مےں چےکنگ اور موبائل گشت کے نظام کو سخت کرتے ہوئے مزےد بڑھادےاگےا ہے موٹر سائےکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو ےقےنی بناےا جائے گا جبکہ ڈبل سواری سے مستثنیٰ افراد کی سختی سے چےکنگ کی جائے گی ےہ بات انہوں نے ڈی آئی جی آفس مےں محرم الحرام کے سےکورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کہی اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آرمی فرنٹےئرکور، پولےس محکمہ صحت مےٹروپولےٹن کارپورےشن عاشورجلوس کے علاوہ دےگر ضروری اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ آرمی اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ عاشور کا مرکزی جلوس اپنے رواےتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ وقت پر اختتام پذےر ہوگا جلوس کے روٹس پر باقاعدہ سویپنگ کے بعددکانوں کو سےل کےا جائے گا اور سی سی ٹی وی کےمروں کی تنصےب مکمل ہوچکی ہے جوکہ براہ راست آئی جی آفس مےں قائم کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے۔ جہاں سے براہ راست عاشورہ جلوس کی مانےٹرنگ کی جائے گی ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ جلوس کی سےکورٹی پر تعےنات پولےس اور دےگر اداروں کو خصوصی پاس اور گاڑےوں کو اسٹےکر جاری کئے گئے ہےں بغےر اسٹےکر کسی کو جلوس کے نزدےک نہےں جانے دےاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس کو ملنے والی گلےوں کو بندکےا جائے گااور چھتوں پر پولےس و دےگر اداروں کے جوان تعےنات ہوںگے جبکہ فضائی نگرانی ہےلی کاپٹروں سے بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوںمےں اےمرجنسی وارڈ قائم کےاگےا ہے جبکہ اےمبولےنس اور فائربرےگےڈ اےمرجنسی مقامات اور جلوس کے قرےبی مقامات پر موجود ہوں گے اجلا س میںموجود عاشور جلوس کے منتظمےن نے سےکورٹی اور دےگر انتظامات پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مےزان چوک پر جمعہ نماز بروقت ادا کی جائےگی جس مےں اہل تشےع اور اہل سنت کابرےن اور علماءکرام بھی نماز جمعہ مےں موجود ہوںگے۔
µµµµ٭٭٭٭٭
﴾خبرنمبر379﴿……..
محرم الحرام کے دوران کوئٹہ سمیت تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیدکوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری
کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر صحت بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ڈویڑنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں محرم الحرام کے موقع پر ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عاشورہ کے جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے اور محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں سول سنڈیمن ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال سمیت بلوچستان کے تمام ڈویڑنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر صحت نے سیکرٹری صحت ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ عاشورہ کے دوران ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ رہے گی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بھی اپنی ڈیوٹیوں کو حاضر رہے گا کوئی بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر نہیں ہوگا اگر کوئی غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کے واضح احکامات کی روشنی میں کوئٹہ سمیت صوبے کے طول و عرض میں بسنے والے عوام کو ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے صحت کی سہولیات دیں تاکہ انہیں اپنی دہلیز اور اپنے شہر اور صوبے میں علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوںمحکمہ صحت کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں صوبہ ہمارا ہے اور ہم نے ہی عوام کے دکھ درد محسوس کرتے ہوئے اور اسے دور کرنا ہے حکومت کوشش کررہی ہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔
٭٭٭٭٭

Scroll To Top