جنرل قمرجاوید باجوہ جنرل ژینگ یوشیا ملاقات:مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کےلئے عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چینی سینٹرل ملٹری کمیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،باہمی اورپیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو، دو طرفہ عسکری تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون قرار
    انسدادِ دہشتگردی، اسلحے کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ،پاک فوج کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،دو طرفہ تعاون کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہےں، جنرل ژینگ
بیجنگ:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اوروائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ یوشیا ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں

بیجنگ:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ یوشیا ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں

راولپنڈی(الاخبار نیوز) آرمی چیف نے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں باہمی اورپیشہ وارانہ دل چسپی کےامور پر گفتگو ہوئی.اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ پاکستان، پاک فوج کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے.جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ دونوں افواج مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھارہی ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے چین کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں چین میں متعین پاکستانی سفیربھی موجود تھے.جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ پاک چین عسکری تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے، چین پاکستان اور پاکستانی فوج کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔جنرل ژینگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مقصد دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانا ہے، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں افواج کے درمیان اس تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی، اسلحے کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

Scroll To Top