ایشیا کپ؛ سری لنکا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

h

بیٹسمینوں کو ذہنی طور پر خود کو مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے، سری لنکن بیٹنگ کوچ۔ فوٹو : آئی سی سی

 دبئی: ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی سری لنکن ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن ٹیم کے لیے افغانستان سے میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو بنگلا دیش  کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا کے بیٹنگ کوچ تھلان سماراویرا کا کہنا ہے کہ ہم گذشتہ کچھ عرصے سے مقابلوں کا آغاز اچھے انداز میں نہیں کرپا رہے، بنگلا دیش سے میچ میں بھی 30 رنز کے دوران 5 وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھ گیا، ہمارے بیٹسمینوں کو ذہنی طور پر خود کو مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے۔

Scroll To Top