قمر جاوید باجوہ۔ تھامس ڈرےو ملاقات:باہمی دلچسپی ،علاقائی سےکےورٹی امور پر تبادلہ خےالات

  • نوجوان اپنے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف کا نسٹ کے دورے کے دوران گفتگو
راولپنڈی:۔ آر می چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرےو ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی:۔ آر می چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرےو ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی(آن لائن) آر می چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرےو کی ملاقات مےں باہمی دلچسپی اور علاقائی سےکےورٹی کے امور پر تبادلہ خےال کےا گےا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی اےس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے جمعرات کے روز آرمی چےف سے ملاقات کی جس مےں دونوں(باقی صفحہ7 بقیہ نمبر7
راہنما¶ں کے درمےان پاک برطانےہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سےکےورٹی اور دےگر اہم امور پر تبادلہ خےال کےا گےا اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر پاک برطانےہ تعلقات کی بہتری کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کےا۔ دریں اثناءآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کیلئے کیا کرسکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ،جہاں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے، کوئٹہ کے بعد نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں جبکہ نسٹ اعلیٰ معیار کے انجینئرز اور اسکالر تیار کررہی ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان بہتری کے لیے کوشاں ہیں، نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور نوجوان خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیاکرسکتے ہیں۔

Scroll To Top