صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا

عارف علوی کی کامیابی یقینی

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل18 ستمبر کو طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 17 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ،اس سے قبل نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا جہاں انہیں اپنا پہلا خطاب کرنا تھا لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر اجلاس موخر کردیا گیا تھا ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس 18 ستمبر بروز منگل، صبح 10 بجے طلب کیا ،جہاں وہ اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

Scroll To Top