نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے پیرول میں 5 دن کی توسیع

  • صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے تینوں اسیران کی پانچ روزہ پیرول کے لیے جاری سمری کی منظوری
  • بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، تدفین میں صرف خاندان کے قریبی لوگ ہی شرکت کرسکیں گے

نواز مریم صفدرلاہور(الاخبار نیوز) جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع کرتے ہوئے مدت پانچ دن کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ نے نواز شریف اور ان کی صاحب زادی کی پانچ دن پیرول پر رہائی کے لیے جاری کی جانے والی سمری پر دستخط کر دیے۔سابق وزیرِ اعظم کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں 5 دن کی توسیع بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کی گئی ہے۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کا معاملہ دیکھتے ہوئے وزرا نے بھی 5 دن کی توسیع کی منظوری دینے کی اجازت دے دی ہے۔ سیکریٹری داخلہ نسیم نواز کی بھجوائی گئی سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی منظور کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، تدفین میں صرف خاندان کے قریبی لوگ ہی شرکت کرسکیں گے۔

Scroll To Top